• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 6:08 شام
  • پاکستان

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی

شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی

نوجوان لڑکوں کو سفاکی سے قتل کرنیوالے سیریل کلر کا بھیانک انجام

نوئیڈا(24 ستمبر 2026): نوئیڈا میں ایکسپریس وے پر سلیپر بس میں آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارت کے شہر گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر پیش آنے والے ایک دلخراش واقعے میں سلیپر بس میں آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق حادثہ ڈرائیور اور کنڈکٹر کی شدید غفلت اور سگریٹ نوشی کے باعث پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثہ رات تقریباً ساڑھے 11 بجے پیش آیا جب 30 سے 35 مسافروں کو لے کر جانے والی یہ بس نئی دہلی سے اترپردیش کے مہوبا جا رہی تھی۔

نوئیڈا-آگرہ روٹ پر کلومیٹر نمبر 33 کے قریب مسافروں کو ڈرائیور کیبن سے جلنے کی بو محسوس ہوئی۔ ایف آئی آر کے مطابق، مسافروں کی جانب سے بار بار شور مچانے اور آگ لگنے کی اطلاع دینے کے باوجود ڈرائیور اور کنڈکٹر نے بس روکنے سے انکار کر دیا اور مبینہ طور پر کیبن میں بیڑی اور سگریٹ پینے میں مصروف رہے۔

تھانہ جیور میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مدعی سنیل کمار کے مطابق، کچھ ہی دیر میں ڈرائیور کی نشست کے قریب سے آگ کے شعلے بلند ہوئے اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ اور شدید دھوئیں کے باعث مسافروں میں شدید بھگدڑ مچ گئی، اور جان بچانے کے لیے کئی مسافروں نے چلتی بس سے چھلانگ لگا دی۔ حادثے کے بعد ڈرائیور پون اور کنڈکٹر یوگیش موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاہم پولیس نے دونوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

موقع پر موجود افراد اور فائر بریگیڈ کے عملے نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور مسافروں کو باہر نکالا۔ شدید زخمی ہونے والے افراد کو جیور کے کیلاش اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے 9 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔

دوسری جانب، اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس المناک حادثے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے لواحقین سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یو جی حکومت نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے لیے فی کس 2 لاکھ جبکہ زخمیوں کے لیے 50 ہزار بھارتی روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے