گرفتار افغان باشندے انسانی اسمگلروں کے ذریعے براستہ پاکستان، ایران اور یورپ جانے کی کوشش کررہے تھے
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دشت میرانی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
بروقت کارروائی کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 58 غیر قانونی افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
گرفتار افغان باشندے انسانی اسمگلروں کے ذریعے براستہ پاکستان، ایران اور یورپ جانے کی کوشش کررہے تھے، ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلیے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی جانب سے سرحدی علاقوں میں غیرقانونی نقل وحرکت روکنے اور انسانی اسمگلنگ کیخلاف مؤثر اقدامات کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
