• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 10:55 صبح
  • پاکستان

ملاقات میں پاکستان میں اے آئی انفراسٹرکچر، تعلیم، ہنرمندی اور ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا

عالمی فورم پر پاکستان کی ڈیجیٹل فنانس اور ابھرتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

پاکستان نے اقوام متحدہ میں ٹوکنائزیشن پر پہلے پالیسی ڈائیلاگ کی مشترکہ میزبانی کی، وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے کہاعالمی مالیاتی نظام کی تشکیلِ نو میں گلوبل ساؤتھ کو قواعد بنانے کے عمل میں شریک ہونا ہوگا۔

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے بلال بن ثاقب کی نیویارک میں اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین سے اہم ملاقات بھی ہوئی جس میں پاکستان میں اے آئی انفراسٹرکچر، تعلیم، ہنرمندی اور ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلال بن ثاقب اور سیم آلٹ مین نے پاکستان کی عالمی اے آئی معیشت میں فعال کردار اور تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے