دکاندار نے تین دن میں موبائل ٹھیک نہ کیا تو شہری تلوار لے کر پہنچ گیا
کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟
بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی
ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار
بحراوقیانوس میں واقع جزیرے برمودا سے امریکا جانے والا طیارہ لاپتا ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برمودا سے بوسٹن جانے والی پرواز کے دوران جہاز کا رابطہ منقطع ہو گیا اور امریکی کوسٹ گارڈ نے کہا کہ وہ ہفتے کو نانٹکیٹ کے ساحل پر لاپتہ طیارے کی تلاش کر رہا ہے جبکہ اس میں چھ مسافر سوار تھے۔
برمودا کے ہوائی اڈے کے آپریٹر، اسکائی پورٹ کے ایک بیان کے مطابق کینیڈا کے رجسٹرڈ ایئر ایمبولینس جیٹ میں عملے کے چار ارکان اور دو مسافر سوار تھے جب یہ برمودا کے ایل ایف ویڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے میساچوسٹس کے لیے راتوں رات روانہ ہوا۔
کوسٹ گارڈ نے کہا کہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے اطلاع دی کہ گلف اسٹریم جی 100 کا ہفتہ کی صبح رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ جیٹ کی تلاش میں ہوا اور پانی میں عملہ شامل تھا۔
نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے کہا کہ وہ ہفتہ کی صبح صورتحال کے بارے میں معلومات اکٹھی کررہے ہیں لیکن فی الوقت ان کے پاس کوئی اپ ڈیٹ موجود نہیں ہے۔
