• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 11:01 شام
  • پاکستان

خلائی مخلوق یا دیوہیکل جہاز؟ اسٹار شپ کی لائیو اسٹریم میں پُراسرار’یو ایف او‘ کی جھلک وائرل

امریکا میں 200 سال بعد سزائے موت پانی والی خاتون نے 2 بار موت کا چکما دے دیا

انوکھا گاؤں، رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی، ہر گھر محل جیسا اور ہر دروازے پر لگژری کار

ٹیڈ کازنسکی : انتہائی ذہین طالب علم ’یونابومبر‘ کیسے بن گیا؟ ہوشربا داستان

لندن (1 اکتوبر 2026): برطانیہ کی جیلوں سے سیکڑوں قیدیوں کی قبل از وقت رہائی شروع کر دی گئی۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیلوں میں گنجائش ختم ہونے کے خدشے پر قیدیوں کیلیے نئی رہائی اسکیم نافذ کر دی گئی، پہلے مرحلے میں 700 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 4 ہزار 500 قیدیوں کی رہائی متوقع ہے۔

رہا ہونے والے قیدیوں کی الیکٹرانک ٹیگنگ سمیت سخت نگرانی کی جائے گی۔ انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد 87 ہزار 499 تک پہنچ گئی ہے۔

قیدیوں کی قبل از وقت رہائی کے 10 مراحل مقرر کیے گئے ہیں جس کا آخری مرحلہ جون 2027 میں ہوگا۔ ابتدائی مرحلے میں 19 ماہ تک کی سزا پانے والے قیدی رہا ہوں گے، 12 سال سے زائد کی مقررہ سزا والے سنگین مجرم بعد کے مراحل میں رہا کیے جائیں گے۔

قیدیوں کی قبل از وقت رہائی پر متاثرین اور مختلف حلقے برطانوی حکومت پر شدید تنقید کر رہے ہیں جبکہ پروبیشن سروس کی اضافی قیدیوں کی نگرانی کی صلاحیت پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے