• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 4:16 شام
  • پاکستان

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!

دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج

اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ناصر بٹ اے کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ڈیل نہیں ہوگی اور نہ ان کی کوئی کوئی چال کامیاب ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ناصر بٹ نے اے آر وائی نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کوئی بھی چال کامیاب نہیں ہوگی اور نہ ہی ان کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوگی۔

سینیٹر ناصر بٹ نے شدید تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایسا کون سا اچھا کام کیا ہے جو ان سے بات کی جائے؟

انہوں نے الزام عائد کیا کہ جیل میں بیٹھا شخص مسلسل منصوبے بناتا رہتا ہے اور اس سے قبل وہ سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے ساتھ مل کر بھی مختلف سازشوں میں مصروف تھا۔

لیگی سینیٹر نے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ طبی بنیادوں کا بہانہ بنا کر انہیں سپتال منتقل کیا جائے اور پھر وہاں سے بنی گالا بھیج دیا جائے، تاہم ان کا یہ منصوبہ ناکام ہو چکا ہے۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی ڈاکٹر نے مل کر بانی پی ٹی آئی کی کوئی من گھڑت طبی رپورٹ بنائی ہے تو وہ حقیقت جلد سامنے آ جائے گی، جس طرح جیل کا سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پکڑا گیا، اسی طرح غلط رپورٹ بنانے والا ڈاکٹر بھی بے نقاب ہو کر قانون کی گرفت میں آئے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی کا منصوبہ فیل ہوگیا تاہم عدالتیں چھوڑ دیں تو الگ بات ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے