ایکس (ٹوئٹر) میں ایکا نیا فیچر متعارف کرایا گیا جس سے صارفین اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی میسجنگ سروس میں فون نمبر شیئر کیے بغیر ایک دوسرے رابطہ کرسکیں گے یا فالو کرسکیں گے۔
ایکس نمبر نامی یہ فیچر ایکس چیٹ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
اس فیچر کے تحت ایکس چیٹ کے صارفین کو ایک پرائیویٹ کوڈ دیا جائے گا جو وہ ایسے افراد سے شیئر کرسکیں گے جن کو وہ فالو نہیں کرتے تاکہ میسج یا کال کی جاسکے۔
کمپنی کے مطابق جب کسی صارف کی جانب ایکس نمبر کو انٹر کیا جائے گا تو وہ دوسرے صارف کو بغیر فالو کیے بغیر ہی میسج کرسکے گا۔
یہ گفتگو میسج ریکوئسٹ کی بجائے سیدھی ان باکس میں جائے گی جبکہ سینڈر کالز بھی کرسکے گا، مگر اس کا انحصار دوسرے فرد کی کال سیٹنگز پر ہوگا۔
کمپنی نے بتایا کہ ایکس نمبر درحقیقت فون نمبر نہیں اور یہ فیچر آپشنل ہے۔
یعنی صارف اپنی مرضی سے اسے ٹرن آن یا آف کرسکتا ہے جبکہ ریفریش بھی کیا جاسکتا ہے۔
ریفریش کرنے پر نیا کوڈ بنے گا جس سے پرانے کوڈ رکھنے والے افراد رابطہ نہیں کرسکیں گے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ایکس میں چیٹ اوپن کرکے چیٹ پن کو انٹر کریں اور ان باکس ڈراپ ڈاؤ مینیو میں نمبر آپشن پر کلک کریں۔
خیال رہے کہ ایکس کی جانب سے ایکس چیٹ ایپ کو اپریل میں متعارف کرایا گیا تھا جس کا مقصد واٹس ایپ کو ٹکر دینا ہے۔
فون میں پانی جانے کی صورت میں اس کام کو سب سے پہلے کریں
اینڈرائیڈ فونز کی وہ خفیہ سیٹنگ جس سے آپ ڈیلیٹ میسجز پڑھ سکتے ہیں
دنیا کی کوئی حکومت اے آئی کے اثرات کیلئے تیار نہیں، بل گیٹس کا انتباہ
جی میل میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف
بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والے مسافر طیارے نے امریکا بھر کی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی
نویڈیا کے سربراہ نے اے آئی کے خطرات سے متعلق خدشات کو مسترد کردیا
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو آپ کو ضرور پسند آئے گا
سائنسدانوں نے بلیک ہولز کے ایک بڑے اسرار کو حل کرلیا
چاند پر 2 فٹبال میدانوں جتنا بڑا گڑھا دریافت
مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے امریکی فوج چین کیخلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ گئی
ایک آسان سیٹنگ سے آپ اپنے اسمارٹ فون کی بیٹری لائف بہتر بنا سکتے ہیں
وہ نیا فون جسے خریدنے کیلئے دنیا کے مختلف شہروں میں لمبی قطاریں لگ گئیں
تازہ ترین
• 5 منٹ پہلے قطری ثالث کے ذریعے امریکی فریق سے رابطہ ہوا، اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچائیں: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
قطری ثالث کے ذریعے امریکی فریق سے رابطہ ہوا، اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچائیں: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
• 13 منٹ پہلے وویک اوبرائے بھی کترینہ کیف کے دفاع میں سامنے آگئے
وویک اوبرائے بھی کترینہ کیف کے دفاع میں سامنے آگئے
• 14 منٹ پہلے ایکس (ٹوئٹر) میں ایکس نمبر فیچر صارفین کیلئے متعارف
• 25 منٹ پہلے افغانستان کی پاکستان میں فضائی دراندازی کی کوشش ناکام، ائیر ڈیفنس نے تمام ڈرونز گرا دیے
افغانستان کی پاکستان میں فضائی دراندازی کی کوشش ناکام، ائیر ڈیفنس نے تمام ڈرونز گرا دیے
• 33 منٹ پہلے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنۃ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنۃ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
• 33 منٹ پہلے عاطف اسلم کے کانسرٹ میں مداح نے اسٹیج پر کیا پھینکا؟
عاطف اسلم کے کانسرٹ میں مداح نے اسٹیج پر کیا پھینکا؟
• 2 گھنٹے پہلے فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، خواتین اور بچوں سمیت 103غیر قانونی مقیم افغان باشندے زیرحراست
فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، خواتین اور بچوں سمیت 103غیر قانونی مقیم افغان باشندے زیرحراست
• 2 گھنٹے پہلے فیکٹ چیک: نائجر کی ویڈیو کو بلوچ چرواہے کے قتل کے مناظر قرار دے کر غلط طور پر پیش کیا گیا
