• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 12:56 شام
  • پاکستان

ٹیبل ٹینس ایونٹ میں طحٰہ بلال اور محمد خان پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہوگئے

ایشین گیمز 2026 میں پاکستان مکسڈ ڈبلز اسکواش ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

جاپان کے ایچی ناگویا میں جاری ایونٹ میں عاصم خان اور مہوش علی نے جاپانی جوڑی کو 1-2 سے شکست دی۔

دوسرے مکسڈ ڈبلز ایونٹ پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کے ناصر اقبال اور سحرش علی کو ہانگ کانگ کی ٹیم نے 0-2 سے مات دے دی۔

ٹیبل ٹینس ایونٹ میں طحٰہ بلال اور محمد خان پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہوگئے۔

کبڈی ایونٹ میں پاکستان آج اہم میچ ایران کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاکستان ٹینس ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے لیے جاپان روانہ ہوگئی ہے۔

ٹینس ٹیم میں اعصام الحق، مزمل مرتضیٰ، عقیل خان اور اشنا سہیل شامل ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے