• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 1:08 شام
  • پاکستان

بھارت کے انیش 576 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر رہے اور فائنل میں جگہ نہ بنا سکے

پاکستان کے شوٹر غلام مصطفیٰ بشیر نے ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں کے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

جاپان کے شہر ناگویا میں قائم ایچی پریفیکچر جنرل شوٹنگ گیلری میں بشیر نے کوالیفکیشن راؤنڈ میں 578 پوائنٹس حاصل کرکے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔

انہوں نے 19 ایکس اسکور بھی کیے جس کی بدولت وہ ٹاپ آٹھ شوٹرز میں شامل ہو کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہے۔

GHULAM MUSTAFA BASHIR QUALIFIES FOR THE FINAL Pakistan’s Ghulam Mustafa Bashir finished 6th out of 28 shooters in the Men’s 25m Rapid Fire Pistol – Stage 2 Qualification at the 20th Asian Games, Aichi-Nagoya 2026. With this performance, GM Bashir has qualified for the final. pic.twitter.com/DKM1idGCT5 .related-stories-inner .col-md-2 { width: 100%; max-width: 100%; flex: 0 0 100%; margin-bottom: 12px; } .related-stories h4{ font-size: 25px !important; } .related-stories-items { display: flex; align-items: center; gap: 10px; padding: 8px 0; } .related-str-bx img { width: 100px; height: auto; object-fit: cover; border-radius: 4px; } .related-stories-items p a { font-size: 23px !important; font-style: normal !important; } — Pakistan Olympic Association (@NOCPakistan) October 1, 2026

GHULAM MUSTAFA BASHIR QUALIFIES FOR THE FINAL Pakistan’s Ghulam Mustafa Bashir finished 6th out of 28 shooters in the Men’s 25m Rapid Fire Pistol – Stage 2 Qualification at the 20th Asian Games, Aichi-Nagoya 2026. With this performance, GM Bashir has qualified for the final. pic.twitter.com/DKM1idGCT5

چین کے سو لیان بوفان نے 592 پوائنٹس اور 24 ایکس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ایشین گیمز کا نیا کوالیفکیشن ریکارڈ قائم کیا۔

جنوبی کوریا کے لی گن ہیوک 588 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ ان کے ہم وطن یون سیو یونگ 581 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

بھارت کے انیش 576 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر رہے اور فائنل میں جگہ نہ بنا سکے۔

مردوں کے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے کا فائنل مقابلہ بھی آج ہی ہو گا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے