• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 12:38 شام
  • پاکستان

ایسکس کاؤنٹی کرکٹ کلب نے تصدیق کی ہے کہ داس کو الزامات عائد ہونے کے بعد معطل کر دیا گیا ہے

انگلش کاؤنٹی کرکٹ ٹیم ایسکس کے 24 سالہ کرکٹر رابن داس پر زیادتی کے دو مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔

میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق رابن داس کو 23 جولائی 2026 کو زیادتی کے دو مختلف الزامات میں نامزد کیا گیا۔

یہ کارروائی ایک خاتون کی جانب سے مارچ 2024 میں برکسن میں زیادتی کی اطلاع کے بعد کی گئی۔ داس کو اس معاملے میں 27 اگست 2025 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق رابن داس 9 اکتوبر کو انر لندن کراؤن کورٹ میں پیش ہوں گے۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کو خصوصی افسران کی جانب سے معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ایسکس کاؤنٹی کرکٹ کلب نے تصدیق کی ہے کہ داس کو الزامات عائد ہونے کے بعد معطل کر دیا گیا ہے۔

کلب کے مطابق معاملہ اس کی کرکٹ سرگرمیوں سے باہر پیش آنے والے واقعے سے متعلق ہے اور ادارہ قانونی کارروائی کے دوران متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے۔

رابن داس نے 2020 میں ایسکس کے لیے ڈیبیو کیا تھا۔ وہ کاؤنٹی کے لیے 60 میچز کھیل چکے ہیں جن میں 9 فرسٹ کلاس، 29 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئنٹی مقابلے شامل ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے