• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 1:58 شام
  • پاکستان

سرمایہ کاری کے عمل کو مزید آسان بنانے کیلئے ایس آئی ایف سی نے ڈیجیٹل ٹکٹنگ ہب متعارف کرا دیا

ایس آئی ایف سی کی ون ونڈو سہولت کاری سے سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں کاروباری مواقع تک رسائی آسان بنائی جا رہی ہے۔

ایس آئی ایف سی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع، سہولیات اور معاونت سے متعلق جامع رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔

سیکٹر اسپیسفک سپورٹ کے ذریعے سرمایہ کاروں کو موزوں مواقع سے منسلک کر رہا ہے، سرمایہ کاری کے عمل کو مزید آسان بنانے کیلئے ایس آئی ایف سی نے ڈیجیٹل ٹکٹنگ ہب متعارف کرا دیا۔

سرمایہ کار ایس آئی ایف سی ویب سائٹ پر ٹکٹنگ ہب کے ذریعے درخواست درج کر کے سہولت کاری حاصل کر سکتے ہیں، ڈیجیٹل سہولت کاری کے ذریعے ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کے عمل کو مزید آسان، شفاف اور مؤثر بنا رہا ہے۔

خواتین کاروباری افراد کے لیے آسان سہولیات، مواقع اور معاون ماحول فراہم کرنے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے