• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 4:28 صبح
  • پاکستان

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

میری بیوی بچے کہاں ہیں؟ ڈیڑھ سالہ ٹیٹو سنگھ کی کہانی کا اصل راز کیا ہے؟

تہران : ایران کی کرنسی ریال کی قدر میں مسلسل گراوٹ جاری ہے اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں ریال ایک نئی تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آزاد کرنسی بازار میں ایک امریکی ڈالر تقریباً 26 لاکھ 88 ہزار ایرانی ریال میں فروخت ہوا، جبکہ ایک روز قبل ڈالر کی قیمت 26 لاکھ 32 ہزار ریال تھی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈالر کی قیمت 26 لاکھ 95ہزار ریال تک بھی پہنچ گئی۔

ریال کی تیزی سے گرتی قدر نے پہلے ہی معاشی مشکلات سے دوچار ایران پر مزید دباؤ بڑھا دیا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران ایرانی ریال اپنی قدر کا نصف سے زیادہ حصہ کھو چکا ہے، جبکہ بڑھتی مہنگائی، امریکی پابندیوں، تیل کی برآمدات پر دباؤ اور زرمبادلہ کی قلت نے کرنسی مارکیٹ میں بے یقینی میں اضافہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران میں مہنگائی کی شرح 70 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے، جس کے باعث شہریوں کے لیے روزمرہ اشیا، رہائش اور دیگر بنیادی ضروریات کے اخراجات بڑھتے جارہے ہیں۔

ریال کو سہارا دینے کے لیے ایرانی مرکزی بینک نے کرنسی مارکیٹ میں 2 ارب ڈالر تک فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری بینکوں کے ذریعے ڈالر کی فروخت بھی شروع کردی گئی ہے تاکہ غیر ملکی کرنسی کی طلب پوری اور ریال پر دباؤ کم کیا جاسکے، تاہم ابتدائی طور پر اس اقدام کے باوجود ریال مزید کمزور ہوا۔

مرکزی بینک کے امور زرمبادلہ کے مشیر مہدی دارابی کے مطابق ایران کی معیشت کے بارے میں امریکی حکام کی منفی پیش گوئیاں اور بیرونی اطلاعات بھی مارکیٹ میں بے یقینی پیدا کررہی ہیں۔

ریال کی مسلسل گراوٹ کے باعث شہری اپنی بچت کو محفوظ رکھنے کے لیے ڈالر، دیگر مضبوط کرنسیوں اور سونے کی جانب متوجہ ہورہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کمزور ریال درآمدی اشیا اور خام مال کو مزید مہنگا کرسکتا ہے، جس سے مہنگائی اور عوام کی قوت خرید پر اضافی دباؤ پڑنے کا خدشہ ہے۔

ایران میں 29 ستمبر کو بھی ڈالر 25 لاکھ ریال سے تجاوز کرگیا تھا، جبکہ 2 ستمبر کو تقریباً 22 لاکھ ریال فی ڈالر کی سطح ریکارڈ کم ترین مقام سمجھی گئی تھی۔

ایران: ڈالر کی قیمت 24 لاکھ 45 ہزار ریال سے تجاوز

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے