• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 12:58 شام
  • پاکستان

حکام کا کہنا ہے کہ اسے اس انداز میں پیک کیا گیا تھا کہ سیکیورٹی اور کسٹمز چیک سے بچایا جا سکے

اٹلی کے شہر ٹورین کے کاسیلی ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے سامان سے نایاب مگرمچھ کا سوکھا ہوا سر برآمد ہونے پر حکام نے کارروائی شروع کر دی۔

اطالوی مالیاتی پولیس کے مطابق مسافر میامی سے استنبول کے راستے ٹورین پہنچا تھا، جہاں سامان کی تلاشی کے دوران مگرمچھ کا سر براؤن پیپر میں لپٹا ہوا ملا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسے اس انداز میں پیک کیا گیا تھا کہ سیکیورٹی اور کسٹمز چیک سے بچایا جا سکے، تاہم سرحدی اہلکاروں نے اسے فوری طور پر ضبط کر لیا۔

مسافر کے خلاف محفوظ جانور کی اسمگلنگ کے شبہے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ مگرمچھ ان جانوروں میں شامل ہیں جنہیں بین الاقوامی تجارت سے تحفظ دینے کیلئے واشنگٹن کنونشن کے تحت محفوظ قرار دیا گیا ہے۔

اگر مسافر پر جرم ثابت ہو گیا تو اسے 20 ہزار سے 2 لاکھ یورو تک جرمانہ یا 6 ماہ سے ایک سال تک قید ہو سکتی ہے۔

پولیس کے مطابق مگرمچھ کا سر مطلوبہ سرٹیفکیٹ یا اجازت نامے کے بغیر ملک میں لایا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اٹلی غیرقانونی جنگلی حیات کی تجارت کیلئے ایک اہم ٹرانزٹ پوائنٹ بن چکا ہے، جہاں کچھ سیاح غیرقانونی اشیا کو سووینئر سمجھ کر خرید لیتے ہیں اور بعد میں انہیں ساتھ لے جاتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے