• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 6:36 شام
  • پاکستان

الحاق کی تجدید کے خواہشمند سرکاری تعلیمی ادارے 15ستمبر سے 16اکتوبر تک درخواستیں بورڈ آفس میں جمع کرواسکتے ہیں

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اکیڈمک سیشن 2026-2027 ء کیلئے سرکاری و نجی کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے الحاق کی تجدید کیلئے 15ستمبر 2026ء سے 16اکتوبر 2026ء تک تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الحاق کی تجدید کے خواہشمند سرکاری تعلیمی ادارے 15ستمبر سے 16اکتوبر تک اپنی درخواستیں بغیر کسی فیس کے بورڈ آفس میں جمع کرواسکتے ہیں۔

بورڈ آف گورنرز کے فیصلے کی روشنی میں رواں سال بھی اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے الحاق کی تجدید کے خواہشمند سرکاری تعلیمی اداروں سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی انہیں صرف 1000روپے پروفارما کی فیس جمع کروانا ہوگی۔

درج بالا تاریخوں میں پروفارما جمع نہ کروانے والے سرکاری تعلیمی ادارے 19اکتوبر سے 30 اکتوبر تک 1000روپے لیٹ فیس (2000روپے ٹوٹل فیس)کے ساتھ جبکہ 2 نومبر سے 20 نومبر 2026ء تک 2000 روپے لیٹ فیس (3000روپے ٹوٹل فیس)کے ساتھ اپنی درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔

اسی طرح الحاق کی تجدید کے خواہشمند نجی تعلیمی ادارے اپنی درخواستیں 15ستمبر سے 16اکتوبر تک نارمل فیس 22ہزار 500 بمع 1000روپے پروفارما فیس ٹوٹل 23ہزار 500روپے فیس کے ساتھ انٹربورڈ آفس میں جمع کرواسکتے ہیں۔

ایسے تعلیمی ادارے جو اس دوران اپنے فارم جمع نہ کرواسکیں وہ 19اکتوبر سے 30اکتوبر تک 1000روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 2 نومبرسے 20نومبر تک 2000روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنی درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے الحاق کی تجدید کے خواہشمند اور اہل گورنمنٹ اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے متعلقہ پروفارما بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جس کی فیس 1000روپے ہے۔

تعلیمی ادارے کے الحاق کی تجدید کیلئے مکمل شدہ فارم فیس کے پے آرڈر بنام سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے ساتھ جمع کروانا ہوگا۔

علاوہ ازیں اگر کوئی سرکاری کالج یا ہائیر سیکنڈری اسکول نئی فیکلٹی یا مضمون کا اضافہ کرنا چاہتا ہے تو اس کیلئے الحاق کی تجدید کی درخواست میں واضح کرنا ہوگا۔ نجی تعلیمی اداروں کیلئے نئے گروپ یا فیکلٹی کے اضافہ کی فیس الحاق کی تجدید کی فیس کے علاوہ 27000 روپے ہوگی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے