• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 1:23 شام
  • پاکستان

عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار

اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

واشنگٹن: امریکی خلائی کمپنی سپیس ایکس نے کمپنی کے لیے ایک اہم مشن کے تحت تین مواصلاتی سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فالکن 9 راکٹ نے فلوریڈا کے کیپ کنیورل سپیس فورس سٹیشن سے پرواز کی، جس کے ذریعے لکسمبرگ میں قائم کمپنی ایس ای ایس کے او تھری بی ایم پاور سیٹلائٹ نیٹ ورک کے آخری تین سیٹلائٹس مدار میں بھیجے گئے۔

رپورٹس کے مطابق بوئنگ کے تیار کردہ او تھری بی ایم پاور سیٹلائٹس میں سے ہر ایک کا وزن تقریباً 3,750 پاؤنڈ (1,700 کلوگرام) ہے۔

امریکی خلائی کمپنی سپیس ایکس نے دسمبر 2022 سے شروع ہونے والی چھ فالکن 9 پروازوں کے ذریعے ان تمام سیٹلائٹس کو مدار میں بھیجا تھا۔

گوگل نے موسم کی پیشگوئی کے لیے جدید نظام متعارف کروادیا

آج کی پرواز رواں سال سپیس ایکس کا 107واں مداری مشن تھا، ان میں سے 105 پروازیں فالکن 9 راکٹ کے ذریعے جبکہ دیگر دو فالکن ہیوی راکٹ کے ذریعے انجام دی گئیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے