• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 2:18 شام
  • پاکستان

عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار

اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

واشنگٹن: امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی میں امریکا، اسرائیل اور کئی عرب ممالک کے اعلیٰ فوجی کمانڈروں نے گزشتہ ہفتے خفیہ ملاقات کی ہے۔

اسرائیلی حکام کے حوالے سے ایکسیوس نے کہا کہ خفیہ ملاقات میں فوجی سربراہان نے ایران کے ساتھ جنگ اور خطے میں وسیع تر کشیدگی پر تبادلۂ خیال کیا، یہ نجی اجلاس امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے منعقد کیا تھا، لیکن شریک ممالک میں سے کسی نے بھی اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا تھا، سینٹ کام حکام نے بھی ملاقات کی تصدیق کر دی ہے۔

ماضی میں اس نوعیت کی ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں، تاہم 6 ماہ سے زیادہ عرصہ قبل امریکا اور اسرائیل کے ایران کے ساتھ جنگ میں جانے کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا اجتماع تھا۔ یہ اسرائیل اور ان عرب خلیجی ممالک کے فوجی کمانڈروں کے لیے، جن کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں، جنگ کے بارے میں ملاقات اور ایک دوسرے سے خیالات کے تبادلے کا ایک نادر موقع تھا۔

مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا ڈرون تباہ

بریڈ کوپر کے علاوہ اجلاس میں اسرائیل، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، قطر، اردن اور مصر کے چیفس آف اسٹاف نے شرکت کی۔ کوپر نے گروپ کو یقین دلایا کہ ایران کی جانب سے امریکی اڈوں پر حملوں کے باوجود امریکی فوج خطے سے اپنی افواج واپس نہیں بلائے گی۔

سینٹرل کمانڈ نے اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ اس نے جرمنی میں ایک طے شدہ کانفرنس کے دوران ’’8 ممالک کے اعلیٰ فوجی رہنماؤں کی میزبانی کی۔ رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ میں سیکیورٹی تعاون کو بہتر بنانے کے مواقع پر تبادلۂ خیال کیا۔‘‘

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حوثیوں نے سعودی عرب پر اپنے حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے، زمینی سطح پر پیش قدمی کی ہے اور بحیرۂ احمر میں باب المندب آبنائے پر مؤثر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے