ایک امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکا نے حالیہ دنوں میں برطانوی ائیربیس پر تعینات اپنے بمبار طیارے منتقل کرنے کا فیصلہ ممکنہ ایرانی ڈرون حملے کی انٹیلی جنس رپورٹس کے باعث کیا۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط نے بتایا کہ ممکنہ حملوں کے حوالے سے ملنے والی متعدد انٹیلی جنس وارننگز کے جواب میں رائل ائیر فورس بیس’فیئرفورڈ' سے لگ بھگ ایک درجن B-1 بمبار طیارے منتقل کیے گئے ہیں۔
اخبار کے مطابق حکام کو خاص طور پر جس چیز نے تشویش میں مبتلا کیا، وہ جون 2025 میں روس کے خلاف یوکرین کی جانب سے کیے گئے سوارم ڈرون اٹیک جیسی کارروائی کا امکان تھا۔
لندن کے شمال مغرب میں واقع فیئرفورڈ ائیربیس پر ایک درجن B-1 بمبار طیارے تعینات تھے جنہیں ایران پر امریکی حملوں میں استعمال کیا گیا تھا۔
یوکرین کی جانب سے ’آپریشن اسپائیڈر ویب' کے نام سے کیے گئے اس حملے میں 100 سے زائد چھوٹے اور مسلح ڈرونز کارگو ٹرکوں میں چھپا کر روس اسمگل کیے تھے اور انہیں ہوائی اڈوں کے قریب تعینات کیا تھا۔ اس آپریشن میں روس کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیاروں کے بیڑے کا تقریباً ایک تہائی حصہ تباہ ہو گیا تھا۔
اخبار کے مطابق امریکی بمبار طیاروں کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات میں ستمبر کے اواخر میں اس وقت اضافہ ہونا شروع ہوا جب پولیس نے 'آر اے ایف فیئرفورڈ' کے باہر سے سفید رنگ کی وینز میں سوار 5 افراد کو گرفتار کیا، تاہم ان کے قبضے سے ڈرون یا دھماکہ خیز مواد کے بجائے پیٹرول برآمد ہوا تھا۔
طیاروں کی منتقلی کے فیصلے سے باخبر افراد نے یہ بھی واضح کیا کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے یہ روایتی بمبار طیارے ایران کے خلاف آپریشنز میں ضرورت پڑنے پر اب بھی امریکی اڈوں سے اڑان بھر سکتے ہیں۔
اخبار کا کہنا ہے کہ طیاروں کی اس اچانک منتقلی سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگی ٹیکنالوجی میں آنے والی جدت نے فیئرفورڈ اور گنجان آباد علاقوں میں موجود دیگر ایسے فوجی اڈوں کے تحفظ کے حوالے سے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔
نسبتاً کم لاگت والے چھوٹے ڈرونز نے روس اور ایران جنگ جیسے دیگر محاذوں پر انتہائی قیمتی فوجی اثاثوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ روس میں کیے گئے یوکرین کے ڈرامائی ڈرون مشن کے علاوہ اسرائیل نے بھی گزشتہ برس 12 روزہ جنگ میں ایران کے اندر اسی نوعیت کے حملے کیے تھے۔ ان حملوں میں عام گاڑیوں میں چھپائے گئے مسلح ڈرونز کو میزائل لانچنگ سائٹس، ائیر ڈیفنس سسٹمز اور دیگر اہداف کو تباہ کرنے کے لیے فائر کیا گیا۔
اسرائیل کی خفیہ ایجنسی 'موساد' کی جانب سے کیے گئے اس خفیہ آپریشن نے ایران کے دفاعی نظام کو مفلوج کرنے میں مدد دی تھی، جس سے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی و اسرائیلی فضائی حملوں کی راہ ہموار ہوئی تھی۔
جرمنی کے سابق انٹیلیجنس سربراہ جاسوسی اور غداری کے الزامات میں گرفتار
بھارت: اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج، پولیس نے راہول گاندھی کو حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا
ٹرمپ نے سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم دے دیا
نائیجیریا میں فوجی طیارہ گرنے سے تمام 32 افراد ہلاک
فرانس کے واحد نیوکلیئر پاورڈ طیارہ بردار جہاز چارلس ڈی گال پر آگ بھڑک اٹھی
ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں : امریکی صدر ٹرمپ
امریکا: مبینہ پاکستانی شہری کیخلاف امریکی پوسٹل سروس کو 12 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا نقصان پہنچانے کے الزام
افغانستان پرماسکو فارمیٹ مشاورت کا آٹھواں اجلاس، علاقائی امن وسلامتی اور خطے سے متعلق اہم مسائل پر بات چیت
لندن سے شکاگو کی پرواز میں سنگین خرابی، طیارہ 6 منٹ میں 28 ہزار فٹ نیچے آگیا
ہسپانوی وزیر اعظم کا ملک میں جاری سیاسی بحران کے باعث قبل از وقت عام انتخابات کرانےکا اعلان
عالمی فوجداری عدالت نے 4 افغان طالبان رہنماؤں کے گرفتاری وارنٹس پبلک کردیے
نائیجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 25 مسافروں سمیت 32 افراد سوار تھے
تازہ ترین
• 5 منٹ پہلے امریکا نے ممکنہ ایرانی ڈرون حملے کی انٹیلیجنس رپورٹس پر برطانیہ سے اپنے بمبار طیارے منتقل کیے: امریکی اخبار
• 12 منٹ پہلے 10اگست کو عمران خان کے طبی معائنےکی رپورٹ سامنے آگئی، میڈیکل بورڈ نے انزائٹی لیول تھری پلس قرار دیا
10اگست کو عمران خان کے طبی معائنےکی رپورٹ سامنے آگئی، میڈیکل بورڈ نے انزائٹی لیول تھری پلس قرار دیا
• 12 منٹ پہلے پی ٹی آئی اسلام آباد آکر احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتی ہے تو رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے: مولانا فضل الرحمان
پی ٹی آئی اسلام آباد آکر احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتی ہے تو رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے: مولانا فضل الرحمان
• 43 منٹ پہلے وزیراعظم اور صدر مملکت کی ملاقات،کسی بھی آئینی و قانونی اقدام سےقبل مشاورت کا عمل جاری رکھنے پراتفاق
وزیراعظم اور صدر مملکت کی ملاقات،کسی بھی آئینی و قانونی اقدام سےقبل مشاورت کا عمل جاری رکھنے پراتفاق
• 3 گھنٹے پہلے پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
• 3 گھنٹے پہلے جرمنی کے سابق انٹیلیجنس سربراہ جاسوسی اور غداری کے الزامات میں گرفتار
• 4 گھنٹے پہلے اس پھل کو آخر جاپانی پھل کیوں کہا جاتا ہے؟ صحت کیلئے اس کے فوائد بھی جانیں
اس پھل کو آخر جاپانی پھل کیوں کہا جاتا ہے؟ صحت کیلئے اس کے فوائد بھی جانیں
• 4 گھنٹے پہلے حکومت مذاکرات کیلئے رابطہ کرے تو مثبت جواب دیا جائے: محمود اچکزئی نے اپوزیشن کو ہدایات جاری کردیں
