شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی
’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘
اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد
جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی
واشنگٹن: امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو 48 جدید F-35 لائٹننگ ٹو جنگی طیارے فروخت کرنے کی ممکنہ منظوری دے دی گئی ہے، مجوزہ دفاعی معاہدے کی مالیت 24.3 ارب ڈالر بتائی جارہی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پیکیج میں 48 F-35 طیاروں کے ساتھ 49 انجن، مواصلاتی و الیکٹرانک جنگی نظام، اسپیئر پارٹس، تربیتی سامان، سمیولیٹرز اور دیگر معاون آلات شامل ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے امریکی کانگریس کی منظوری بھی لینا ضروری ہے۔
F-35 اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس جدید لڑاکا جنگی جہاز ہے اور اسرائیل اس وقت مشرق وسطیٰ کا واحد ملک ہے جو یہ طیارے استعمال کررہا ہے۔
سعودی عرب کئی برس سے F-35 لڑاکا طیارے حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے اور اپنی فضائیہ کو جدید بنانے کے لیے امریکا کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھا رہا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مجوزہ فروخت سعودی عرب کی دفاعی صلاحیت اور امریکی و اتحادی افواج کے ساتھ باہمی تعاون کو بہتر بنائے گی۔
امریکا نے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کو ویزا جاری کردیا
مجوزہ معاہدہ امریکا اور سعودیہ کے درمیان دفاعی تعلقات میں مزید وسعت کی راہ ہموار کرسکتا ہے، تاہم کانگریس میں اس پر جانچ پڑتال کا امکان موجود ہے۔
