• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 2:28 صبح
  • پاکستان

واشنگٹن: امریکا کے دورے پر آئے چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کی طرف واپس آئیں۔

امریکی صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔وائٹ ہاؤس پہنچنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی خاتونِ اوّل نے صدر شی اور ان کی اہلیہ کا استقبال کیا۔

صدر ٹرمپ سے ملاقات میں چینی صدر نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور ایران ایک جامع معاہدے تک پہنچیں گے جس میں ایٹمی معاملہ اور دیگر معاملات کا تصفیہ بھی شامل ہو گا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیاکہ امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کی طرف واپس آئیں۔

چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی شینہوا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے امریکا اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کے تنازع کے حل کے لیے مذاکرات کی جانب واپس آئیں۔

چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا کہ چین نے ہمیشہ یہ مؤقف اپنایا ہے کہ تمام ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کیا جانا چاہیے، چین متعلقہ فریقوں کو پُرامن حل کے لیے اپنے عزم پر قائم رہنے کی ترغیب دیتا رہا ہے۔

اس موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرے چینی صدر کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، چین کے ساتھ متوازن تجارتی تعلقات قائم کرنے کےلیے کام کر رہے ہیں، سکیورٹی اور اے آئی سے متعلق اہم امور پر بھی بات کی جائے گی۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور چین کے بہتر مستقبل کے لیے چینی صدر کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ شی جن پنگ کے ساتھ تعلقات باہمی احترام اور عوامی مفادات کی بنیاد پر قائم ہیں۔

اس سے پہلے چینی صدر شی جن پنگ کے امریکا پہنچنے پر امریکی صدر ٹرمپ نے صدارتی پروٹوکول کے برخلاف خود ائیرپورٹ جا کر ان کا خیرمقدم کیا ۔

چینی صدر کے لیے سو فٹ طویل سرخ قالین بچھایا گیا ، دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائیں گئیں۔چینی صدر کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی ، فوجی طیاروں کا فلائی پاسٹ ہوا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول نے 3 روزہ دورے پر امریکا پہنچنے والے چینی صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ کا میری لینڈ کے فوجی اڈے پر 100 فٹ طویل ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا۔

چین ایران کی خودمختاری، سکیورٹی اور جغرافیائی سالمیت کے دفاع کی حمایت کرتا ہے: چینی وزیر خارجہ

بھارت: ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ نے چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہونے کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا

جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے F-35 کے حساس پرزے چین کے ہاتھ لگ گئے

امریکی بحریہ کے زیر قبضہ تیل سے بھرے 3 ایرانی بحری جہاز امریکا روانہ: ٹریکنگ ڈیٹا

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ

بھارت: ہائی وے پر سلیپر بس میں آگ بھڑک اٹھی، 9 افراد ہلاک

ایران جنگ کے دوران یو ایس ایس ابراہام لنکن پر تعینات 8 اہلکاروں نے خودکشی کی کوشش کی

برطانوی ائیرفورس کا دشمن کی جاسوسی کی کوشش ناکام بنانے کیلئے سیٹیلائٹ جیمرز کا استعمال

10 سال میں انسان نما روبوٹس کی تعداد ایک ارب تک پہنچ جائے گی، ایلون مسک کا دعویٰ

چین کے صدر شی جن پنگ کا امریکا پہنچنے پر شاندار ریڈ کارپٹ استقبال

کینیڈا نے ایران کے 10 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں

جب تک ہماری شرائط پوری نہیں ہوتیں، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی اور ہم مذاکرات نہیں کریں گے: محسن رضائی

تازہ ترین

• 33 منٹ پہلے 'امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں' ، چینی صدر شی جن پنگ کا صدر ٹرمپ سے مطالبہ

• 2 گھنٹے پہلے سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں جارحیت کی کوشش ناکام بنادی، متعدد افغان طالبان ہلاک

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں جارحیت کی کوشش ناکام بنادی، متعدد افغان طالبان ہلاک

• 2 گھنٹے پہلے پشاور: دہشتگردوں کیخلاف سی ٹی ڈی کا آپریشن، ایک خودکش بمبار ہلاک

پشاور: دہشتگردوں کیخلاف سی ٹی ڈی کا آپریشن، ایک خودکش بمبار ہلاک

• 2 گھنٹے پہلے حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

• 3 گھنٹے پہلے اقوام متحدہ میں 80 ممالک کا آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ، ایران اور حوثی حملوں کی شدید مذمت

اقوام متحدہ میں 80 ممالک کا آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ، ایران اور حوثی حملوں کی شدید مذمت

• 3 گھنٹے پہلے بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے

بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے

• 3 گھنٹے پہلے بھارت: ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ نے چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہونے کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا

• 4 گھنٹے پہلے وزیراعظم سے ایرانی صدر کی ملاقات، دونوں رہنماؤں کا علاقائی امن و خوشحالی کے فروغ کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق

وزیراعظم سے ایرانی صدر کی ملاقات، دونوں رہنماؤں کا علاقائی امن و خوشحالی کے فروغ کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے