• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 7:33 شام
  • پاکستان

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و سینیٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ فی الحال اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانے کی کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ حکومت کفایت شعاری کے مزید اقدامات کرے گی، حکومت اپنے اخراجات جس حد تک کم کرسکتی ہے کم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز مقررہ وقت پر بند ہورہے ہیں، انرجی پالیسی کے خدوخال ابھی فائنلائز ہو رہے ہیں ، پالیسی فائنل ہوتے ہی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔

یہ پڑھیں: ورک فرام ہوم پالیسی ! حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور

مصدق ملک نے کہا کہ غریب عوام کو دیا جانے والا فیول ریلیف ٹیکس کی رقم سے زیادہ ہے، باقاعدہ سوچ سمجھ کر ٹیکس سے زیادہ ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، موجودہ پیٹرول قیمت اب بھی ناکافی ریلیف ہے، بوجھ بہت زیادہ ہے، ملکی معیشت جتنا بوجھ اٹھا سکتی تھی اتنا ہی ریلیف دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ خطے میں جنگ کے شعلے تھم جائیں، جنگ رکنے سے پاکستان سمیت دنیا کے غریب عوام کو ریلیف ملےگا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو امن کا ضامن قرار دیا جارہا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے