• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 4:29 شام
  • پاکستان

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

اسلام آباد (21 ستمبر 2026): پی ٹی آئی سمیت مختلف جماعتوں کے احتجاج کے اعلانات کے بعد وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور کسان اتحاد کے اسلام آباد کے احتجاج کے اعلانات کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 24 تعلیمی اداروں کو آج سے بند کر دیا ہے جب کہ ان کے علاوہ دیگر تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔

جن علاقوں میں واقع اسکولوں میں پیر سے چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں جی 6، ایف 6، ایف 7 اور جی 7 کے متعدد اسکول شام ہیں۔ ترنول، سنجانی، سہالہ، ناڑہ اور راول ڈیم کےمخصوص تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔

جن تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا ہے، وہاں حفاظتی انتظامات کے لیے طلب کی گئی پولیس فورس کو رہائش فراہم کی جائے گی۔

دریں اثنا، اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ احتجاجی مارچ اور دھرنوں سے نمٹنے کے لیے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔

ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ حکام نے خیبر پختونخوا سے آنے والے مظاہرین کو شہر میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے اہم شاہراہوں کے ساتھ خندقیں کھودنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام مختلف سڑکوں پر رکاوٹیں (بیریئرز) کھڑی کرنے کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، عارضی رکاوٹیں بنانے کے لیے خالی شپنگ کنٹینرز کو مٹی کی بوریوں سے بھرا جا رہا ہے اور کارکنان اس تعمیراتی کام کو تیزی سے مکمل کر رہے ہیں۔

لانگ مارچ کے لئے آئیں تو …….. محسن نقوی کی پی ٹی آئی والوں کو وارننگ

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے