شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ
24سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی
آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد
لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے پیش نظر خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آنے والے راستوں کا سروے کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کےپی سے اسلام آباد آنے والوں مظاہرین کو روکنے کےلیےحکمت عملی تیار کر لی گئی ہے، خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آنےوالی شاہراہوں پر خندقیں کھودنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
جی ٹی روڈ پر احتجاجی قافلوں کو روکنے کیلئے خندقیں کھودی جائیں گی، چھبیس نمبر چونگی، پیرودھائی،آئی جی پی روڈ، اسوال موڑ، کٹی پہاڑی پر بھی خندق کھودنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ مختلف راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کی جائیں گی۔
جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکورٹی انتظامات اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہنگامی اقدامات تیزی سے کیے جارہے ہیں۔
پولیس نے راولپنڈی کے 48 تعلیمی ادارے بند کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مزکورہ تعلیمی اداروں میں پنجاب بھر سے آنیوالی نفری کو ٹھہرایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 ہزار کے اضافی پولیس نفری ان تعلیمی اداروں میں قیام کرے گی اور صورتحال کو کنٹرول کرے گی۔ پنجاب کے مختلف اضلاع سے آنیوالی نفری 24سے 48 گھنٹےمیں راولپنڈی پہنچےگی۔
واضح رہے کہ لیوی کے خاتمے کے لیے آج سے جماعت اسلامی نے کراچی سے اسلام آباد ٹرین مارچ کا آغاز کر دیا ہے۔ کسان اتحاد نے 25 مارچ کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ پی ٹی آئی نے بھی 27 مارچ کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کیا ہوا ہے۔
وزارت کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پولی کلینک اسپتال تا حکم ثانی ہائی الرٹ رکھنے کا مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
