• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 3:52 شام
  • پاکستان

آنکھوں کی بیماری کا علاج، نئی دوا امید کی کرن

بدنام زمانہ گینگسٹر کو شادی کیلیے 12 گھنٹے کی رہائی مل گئی

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

نیویارک(26 ستمبر 2026): نیویارک میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے قیام والے ہوٹل کے قریب گٹر سے نکلنے والے دو افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کے شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران انتہائی حساس سیکیورٹی زون میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے قیام والے ہوٹل کے قریب گٹر سے نکلنے والے دو پراسرار افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

ابتدا میں اس واقعے کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھا جا رہا تھا، تاہم تفتیش کے بعد یہ ایک عام مجرمانہ واردات نکلی۔

پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اجلاس کے باعث شہر میں سیکیورٹی انتہائی سخت تھی۔ کوئنز کے رہائشی دو افراد، 26 سالہ کیون روڈریگز اور 25 سالہ سیموئیل ریورون، علی الصبح شہر کے گٹرکے اندر داخل ہوئے۔

ان کا یہ مقام بالکل اسی ہوٹل کے قریب تھا جہاں اسرائیلی وزیراعظم نے قیام کرنا تھا۔ چونکہ یہ مقام انتہائی حساس تھا، اس لیے نیویارک پولیس اور امریکی خفیہ ادارے نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

پولیس اور خفیہ اداروں نے نگرانی کی ویڈیوز، گلی محلوں کے کیمروں اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں پڑھنے والے جدید آلات کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا۔

شواہد اکٹھے کرنے کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو اس وقت دبوچ لیا جب وہ اپنی گاڑی کے قریب پہنچا۔ دونوں ملزمان کے خلاف غیر قانونی دخل اندازی کا مقدمہ درج کیا گیا، جنہیں بعد میں عدالت میں پیشی کے بعد رہا کر دیا گیا۔

گرفتار ملزم کے وکیل نے واضح کیا کہ ان کے مؤکل کا کسی بھی غیر ملکی حکومت، تنظیم یا اقوام متحدہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ یہ دونوں افراد زیر زمین سرنگوں اور گٹروں میں اس مقصد کے لیے اترتے ہیں تاکہ وہاں گرنے والی یا بہہ کر آنے والی قیمتی اشیا، سونا، انگوٹھیاں، چینیں اور تانبے جیسی دھاتیں تلاش کر کے انہیں فروخت کر سکیں۔ وکیل کے مطابق شدید مالی مجبوری انسان کو ایسے اقدامات پر مجبور کر دیتی ہے۔

اگرچہ قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر شروع ہونے والا یہ ہائی پروفائل کیس بالآخر زمین کے اندر سے قیمتی دھاتیں تلاش کرنے والے عام افراد کا نکلا، تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے