نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل
ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی
ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!
اہلیہ کے علاج کیلیے مسلسل جدوجہد، 81 سالہ شوہر کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا
(29 ستمبر 2026): بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کی جانب سے 7000 کروڑ روپے ہرجانے کے دعوے پر ’بولی وڈ اے آئی اور ہولی وڈ اے آئی ‘ کمپنی کے بانی شیراز حسن نے ردعمل دے دیا۔
اروشی روٹیلا کی ٹیم نے الزام لگایا کہ لاس اینجلس میں موجود اے آئی کمپنی نے بغیر اجازت اداکارہ کا نام، تصاویر اور ویڈیوز استعمال کر کے اربوں ڈالر کمائے ہیں، اس کے خلاف قانونی کارروائی کر رہے ہیں اور 7000 کروڑ روپے ہرجانے کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ یہ معاملہ اروشی روٹیلا کے ایک وائرل انٹرویو کے بعد سامنے آیا جس میں کمپنی نے ان سے بولی وڈ اور مصنوعی ذہانت کے بارے میں پوچھا۔ اداکارہ نے جواب میں کہا کہ انڈین فلم انڈسٹری اس وقت اے آئی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔
اے آئی کمپنی کے بانی شیراز حسن نے اروشی روٹیلا کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ’اروشی، ہم نے یہ الفاظ آپ کے منہ میں نہیں ڈالے۔ میں آپ کو مشورہ دوں گا کہ جواب دینے سے پہلے آپ اے آئی اور بولی وڈ کے مستقبل کے بارے میں معلومات حاصل کر لیں۔
شیراز حسن نے مزید کہا کہ بولی وڈ اے آئی اور ہولی وڈ اے آئی تفریح کا مستقبل ہیں، اے آئی فلمیں، ڈیجیٹل اسٹارز جو کبھی بوڑھے نہیں ہوتے، کئی زبانیں بولتے ہیں، 24 گھنٹے کام کرتے ہیں اور جن میں کوئی انا نہیں ہوتی، آپ اپنے جواب پر لڑ سکتی ہیں لیکن آنے والے وقت کو نہیں روک سکتیں۔
اروشی روٹیلا کی ٹیم کا مؤقف ہے کہ اپنی اے آئی کمپنی بنائیں، اپنا برانڈ بنائیں، لیکن اجازت کے بغیر اداکارہ کا نام اپنے کاروبار میں استعمال نہ کریں۔
