• ستمبر 13, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 13, 2026 1:07 شام
  • پاکستان

ایرانی حکام کے مطابق واقعہ اتوار کی صبح جزیرہ ہینگم اور قشم کے ساحل کے قریب پیش آیا

تہران: آبنائے ہرمز میں ایک تجارتی جہاز کو نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ ایرانی حکام کے مطابق واقعہ اتوار کی صبح جزیرہ ہینگم اور قشم کے ساحل کے قریب پیش آیا۔

قشم کے گورنر امیر تیموری کے مطابق تجارتی جہاز کو صبح تقریباً 5 بجے نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے حملے کی نوعیت یا ذمہ دار کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ برطانوی میری ٹائم ایجنسی نے بھی جہاز کو ایک نامعلوم پروجیکٹائل لگنے کی اطلاع دی، تاہم نقصان اور عملے کی مکمل صورتحال فوری طور پر واضح نہیں تھی۔

ایرانی حکام کے مطابق واقعے سے قبل قشم کے اطراف رات کے وقت متعدد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی تھیں۔ آبنائے ہرمز میں حالیہ کشیدگی کے باعث اس واقعے نے عالمی سطح پر توانائی اور بحری تجارت سے متعلق خدشات مزید بڑھا دیے ہیں۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان آبنائے ہرمز کی صورتحال پر عمان میں اہم ملاقات ہونے والی ہے۔

ایران اور عمان کے درمیان محفوظ بحری آمدورفت کے انتظامات پر بھی بات چیت جاری ہے، تاہم فوری طور پر آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کے امکانات محدود قرار دیے جارہے ہیں۔

آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ ہے، جبکہ حالیہ جنگ اور مسلسل حملوں کے باعث اس سے گزرنے والے بحری جہازوں کی تعداد معمول سے کہیں کم ہوگئی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے