• ستمبر 18, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 18, 2026 1:27 شام
  • پاکستان

آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت پہلے ہی معمول سے بہت کم ہے اور جمعرات کو صرف چار تجارتی جہاز اس راستے سے گزرے

ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں ٹوگو کے پرچم تلے سفر کرنے والے ایک تیل بردار جہاز ٹرینڈ کو نشانہ بنانے اور حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ جہاز میں آگ لگنے کے بعد اسے نشانہ بنایا گیا اور حراست میں لے لیا گیا۔ ایران نے الزام عائد کیا کہ جہاز نے آبنائے ہرمز سے غیر قانونی راستے سے گزرنے کی کوشش کی تھی۔

دوسری جانب برطانوی میری ٹائم سکیورٹی ادارے نے آبنائے ہرمز میں عمان کے شہر خصب سے تقریباً 30 کلومیٹر شمال مشرق میں ایک ’’سکیورٹی واقعے‘‘ کی اطلاع دی ہے۔ تاہم ادارے نے متاثرہ جہاز کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

رائٹرز کے مطابق آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت پہلے ہی معمول سے بہت کم ہے۔ جمعرات کو صرف چار تجارتی جہاز اس راستے سے گزرے، جبکہ گزشتہ 10 دن کی اوسط تقریباً 16 جہاز روزانہ رہی ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے دعوے اور میری ٹائم کی اطلاع سے بظاہر دونوں واقعات میں ممکنہ تعلق کا امکان موجود ہے، تاہم فوری طور پر یہ آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی کہ میری ٹائم کی جانب سے رپورٹ کیا گیا واقعہ اسی ٹینکر سے متعلق ہے۔

UKMTO WARNING 137-26 Click here to view the full product ⤵️https://t.co/lcHgemuRtu#MaritimeSecurity #MarSec pic.twitter.com/qTlSO1Dcok — UKMTO Operations Centre (@UK_MTO) September 17, 2026

UKMTO WARNING 137-26 Click here to view the full product ⤵️https://t.co/lcHgemuRtu#MaritimeSecurity #MarSec pic.twitter.com/qTlSO1Dcok

آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمندری گزرگاہ ہے، اس لیے یہاں کسی بھی بحری واقعے سے عالمی تیل کی سپلائی اور قیمتوں پر اثرات کا خدشہ رہتا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے