• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 10:24 شام
  • پاکستان

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

سینٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز بارودی سرنگوں سے پاک ہے اور جہازوں کی آمدورفت جاری ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کمانڈر سینٹ کام ایڈمرل بریڈ کوپر نے دعویٰ کیا ہے کہ چند ماہ میں خلیج سے ایک ارب بیرل سے زائد خام تیل آبنائے ہرمز کے راستے منتقل کیا گیا ہے۔

کمانڈر سینٹ کام نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں آبنائے ہرمز سے 2 ہزار سے زائد تجارتی جہاز بھی گزرے ہیں، امریکا ناکہ بندی کے باعث ایران ایک بیرل تیل بھی برآمد نہیں کرسکا ہے۔

یہ پڑھیں: آبنائے ہرمز سے روازنہ کتنا تیل آرہا ہے؟ امریکا کا بڑا دعویٰ

ایڈمرل بریڈ کوپر کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت بڑھانے کے لیے امریکا خلیجی شراکت داروں سے مل کر کام کررہا ہے، دو ہفتوں میں خام تیل، ایل این جی ودیگر سامان کی ترسیل گزشتہ 6 ماہ کے مقابلے میں سب سے زیادہ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا خطے کے شراکت داروں کے فضائی دفاع کو بہتر بنانے پر کام کررہا ہے، ڈرون حملوں سے نمٹنے کے لیے نیا مشترکہ یونٹ بنانے پر بھی کام کیا جارہا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے