• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 2:38 شام
  • پاکستان

صوبے میں کرپشن، لاقانونیٹ اور دہشتگردی ہو رہی ہے، گورنر راج لگنا کوئی غیرآئینی اقدام نہیں، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں گورنر راج لگنے کا امکان ہے اور آئین میں اس کی گنجائش بھی ہے۔

پشاور میں میڈیا ٹاک میں ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کےحوالے سے پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں، پی ٹی آئی کےلوگ خود گرفتاریاں دے رہے ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ اب راہ فرار اختیار کر رہےہیں، ہماری پولیس شہادتیں دے رہی ہیں، آپ ان کو سہولیات نہیں دے رہیں، سب سے کم تنخواہیں ہماری پولیس کی ہے، صوبائی حکومت پولیس کو ٹائیگر فورس بنانا چاہتی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کےپی 25 فیصد کوٹہ ڈی ایس پیز کی بھرتی میں چاہتےہیں، ایسےغلط ایکٹ کےسامنے دیوار بنیں گے، ہم اپنی پولیس کا تحفظ کریں گے، گورنر راج کا امکان بھی ہے اور آئین میں اس کی گنجائش بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبہ میں امن وامان کی صورتحال دیکھیں اور لانگ مارچ کو دیکھیں، سی ایم کہہ رہےہیں کہ اسلام آباد جاتے ہیں چڑھائی کیلئے، اپنے صوبہ میں امن کی صورتحال کو دیکھیں، عدالت نے قیدی کو سزا دینی ہےیا نہیں ان کا کام ہے۔

گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پی ٹی آئی آج یا کل لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کردیں گے، صوبے میں کرپشن، لاقانونیٹ اور دہشتگردی ہو رہی ہے، گورنر راج لگنا کوئی غیرآئینی اقدام نہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے