• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 10:41 شام
  • پاکستان

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

کراچی : پی آئی اے نے آئی او ایس اے رجسٹریشن کی مسلسل 12ویں مرتبہ کامیابی سے تجدید کرالی ہے جو ستمبر 2028 تک مؤثر رہے گی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) کا آپریشنل سیفٹی آڈٹ (آئی او ایس اے) کامیابی سے پاس کرکے اپنی رجسٹریشن کی تجدید کرا لی ہے، جو اب 2028 تک کے لیے کارآمد ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے نے رسک بیسڈ آئی او ایس اے آڈٹ کامیابی سے مکمل کیا، پی آئی اے کی آئی او ایس اے رجسٹریشن 11 ستمبر 2028 تک مؤثر رہے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ادارہ بین الاقوامی ایوی ایشن سیفٹی معیارات پر کاربند ہے آئی او ایس اے تجدید پی آئی اے کے سیفٹی اور آپریشنل معیار کے عزم کا اظہار ہے۔

آئی او ایس اے آڈٹ میں پی آئی اے کے فلائٹ، کیبن، گراؤنڈ اور کارگو آپریشنز کا جائزہ لیا گیا، پی آئی اے سیفٹی، سیکیورٹی اور آپریشنل معیار میں مسلسل بہتری کے لیے پرعزم ہے۔

اہم سنگِ میل قرار

ترجمان نے پی آئی اے کی آئی او ایس اے رجسٹریشن کی مسلسل 12ویں تجدید کو اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی ٹیم نے اس سنگ میل کے حصول میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ ایوی ایشن انڈسٹری میں عالمی معیار کے مطابق یہ آڈٹ ہر دو سال بعد کیا جاتا ہے، جس کا مقصد ایئرلائن کی پروازوں، انجینئرنگ، گراؤنڈ ہینڈلنگ اور سیکیورٹی سمیت تمام اہم شعبوں میں حفاظتی معیار کو جانچنا ہوتا ہے۔

پی آئی اے 2005 سے مستقل بنیادوں پر اس عالمی سیفٹی سرٹیفیکیشن کو برقرار رکھے ہوئے ہے، اس تجدید سے متعلق اہم ترین نکات درج ذیل ہیں۔

عالمی ساکھ میں بہتری

آئی او ایس اے رجسٹریشن کی تجدید پی آئی اے کے بین الاقوامی سیفٹی اور آپریشنل معیارات کی تصدیق کرتی ہے۔

جامع آڈٹ کا عمل

غیر ملکی آڈٹ آرگنائزیشن کے انسپکٹرز فلائٹ آپریشنز، کارگو، کیبن سروسز اور مینٹیننس سمیت سینکڑوں حفاظتی تقاضوں کی سخت جانچ پڑتال کے بعد یہ سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہیں۔

بین الاقوامی پروازوں کے لیے مددگار

یہ کامیابی پی آئی اے کے عالمی نیٹ ورک اور فضائی سفر کی بحالی کی کوششوں میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے