• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 12:51 صبح
  • پاکستان

کار میں تین فلسطینی سوار تھے جنھیں رکنے کا اشارہ کیا گیا اور نہ رکنے پر گولی مار کر ایک نوجوان کو شہید کردیا

مغربی کنارے کے علاقے بنی نعیم کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کار سوار فلسطینی شہید جب کہ دیگر دو زخمی ہوگئے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوج کی ایک چیک پوسٹ پر تیز رفتار کار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن ڈرائیور نے کار فوجی گاڑی پر چڑھا دوڑی۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اہلکاروں نے کار پر فائرنگ کردی جس میں ایک فلسطینی نوجوان مارا گیا جب دیگر دو شدید زخمی ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں کوئی اسرائیلی فوجی زخمی نہیں ہوا، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن بھی کیا گیا تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

البتہ ایک اور واقعے میں اسرائیلی فوج نے نابلس میں 2 فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن پر اسرائیلی شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہونے والے ہتھیار خریدنے کا الزام ہے۔

צה״ל מעדכן על ניסיון דריסה של כוח״ל לפני מספר דקות באיזור הכפר בני נעים סמוך לישוב מעלה חבר בהר חברון. ג׳יפ שבו נסעו שלושה פלסטינים פגע בג׳יפ האמר צה״לי. כוח צה״ל שהיה במקום ביצע ירי ממנו נפגעו שלושה פלסטינים בדרגות פציעה שונות. אין נפגעים בכוח צה״ל. pic.twitter.com/V2jjHjtqsw — Haim Goldich | חיים גולדיטש (@HGoldich) October 5, 2026

צה״ל מעדכן על ניסיון דריסה של כוח״ל לפני מספר דקות באיזור הכפר בני נעים סמוך לישוב מעלה חבר בהר חברון. ג׳יפ שבו נסעו שלושה פלסטינים פגע בג׳יפ האמר צה״לי. כוח צה״ל שהיה במקום ביצע ירי ממנו נפגעו שלושה פלסטינים בדרגות פציעה שונות. אין נפגעים בכוח צה״ל. pic.twitter.com/V2jjHjtqsw

ادھر وسطی مغربی کنارے میں ایک فلسطینی شخص نے مبینہ طور پر چاقو لہراتے ہوئے ایک اسرائیلی آبادکار کی گاڑی کو آگ لگا دی اور آبادکاروں کو دھمکایا جس پر آبادکاروں نے اپنی گاڑی سے اسے ٹکر ماری۔ پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کو بعد میں اسرائیلی فوج نے گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب رام اللہ کے قریب فلسطینیوں کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں نے زیتون کے درختوں اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی جبکہ جنین کے قریب زیتون توڑنے والے 3 فلسطینی بھی آبادکاروں کے حملے میں زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے مغربی کنارے میں تشدد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جہاں ایک ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا جاچکا ہے جب کہ بعض واقعات میں اسرائیلی شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی اموات بھی ہوئی ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے