• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 4:03 شام
  • Australia

22 سالہ لیم نے Anne Hathaway، $$$ اور King Greavy سمیت مختلف فرضی نام استعمال کیے

سنگاپور سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ میلون لیم نے امریکی عدالت میں 24 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کے بٹ کوائن چوری کی سازش میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔

امریکی پراسیکیوٹرز کے مطابق لیم اور اس کے ساتھیوں نے متاثرین کو دھوکا دے کر ان کی حساس معلومات حاصل کیں اور کرپٹو والٹس تک رسائی حاصل کی۔ چوری کی گئی رقم بعد ازاں عالیشان نائٹ کلب پارٹیوں اور مہنگی سپر کاروں پر اڑا دی گئی۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق لیم نے ایک رات نائٹ کلب میں 5 لاکھ ڈالر تک خرچ کیے جبکہ اس کے پاس موجود سپر کاروں میں بعض کی قیمت 38 لاکھ ڈالر تک تھی۔

لیم نے Anne Hathaway، $$$ اور King Greavy سمیت مختلف فرضی نام استعمال کیے۔ وہ 14 سال کی عمر میں اسکول چھوڑنے کے بعد امریکا منتقل ہوا تھا۔

جرم ثابت ہونے پر لیم کو 20 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے