سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل
دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا
’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)
(9 ستمبر 2026): اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل ایرانی حکومت گرانے کے بہت قریب ہے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے شام کے مقبوضہ علاقے کوہ حرمون میں فوجی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران شکست کے قریب ہے۔ واضح رہے کہ 2024 میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے یہ علاقہ اسرائیل کے قبضے میں ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اپنی سرحد کے ساتھ کسی بھی دہشتگرد فوج کو قائم نہیں ہونے دیں گے، یہ جنگ میں حاصل ہونے والی ہماری سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ابھی مزید کام باقی ہے، بنیادی کام ایران میں قائم حکومت کو شکست دینا ہے، ہم اسے گرانے کے بہت قریب ہیں، ہم جانتے ہیں کہ پورا محور بالآخر ڈھیر ہو جائے گا، ہم ایسا کرنے کیلیے پرعزم ہیں اور ہم اسے کر کے رہیں گے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے وزیر دفاع اسرائیل کٹز اور ڈپٹی چیف آف اسٹاف میجر جنرل تمیر یادی کے ہمراہ کوہ حرمون کا دورہ کیا۔
