ملزم نے لڑکی کو نوکری کے انٹرویو کے لیے فلیٹ پر بلایا، پولیس
سندر پولیس نے نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم افتخار نے لڑکی کو نوکری کے انٹرویو کے لیے فلیٹ پر بلایا اور وہاں اسے ڈرا دھمکا کر مبینہ زیادتی کی کوشش کی۔
اطلاع ملنے پر سندر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق خواتین کے ساتھ جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جارہی ہیں۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
