• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 5:14 صبح
  • پاکستان

گرفتار ملزم کی چند روز قبل ایک معصوم بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ریڈیو پاکستان گراؤنڈ کے قریب پولیس نے مسلح ملزم کو مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت خالد محمود ولد علی حسن کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی چند روز قبل ایک معصوم بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، چلیدہ خول اور نقدی رقم برآمد کر لی، زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

گرفتار زخمی ملزم کا کہنا ہے کہ میں شادی شدہ ہوں میرے دو بچے بھی ہیں جبکہ میری بیوی گاؤں میں ہے میں یکم تاریخ کو ہی کراچی آیا ہوں ، مجھ سے غلط ہوگئی ہے آئندہ میرے باپ کی توبہ ہے میں ایسی حرکت نہیں کروں گا۔

پولیس کے مطابق ضابطے کی کارروائی جاری ہے اور ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے