• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 1:40 شام
  • پاکستان

گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا

شہر قائد میں ستمبر کے پہلے ہفتے کے بعد سے گرمی کی شدت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے اکتوبر کا مہینہ بھی معمول سے زیادہ گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کراچی میں 21 ستمبر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جو ستمبر 2017 کے بعد شہر کا گرم ترین دن تھا۔

گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج موسم گرم و مرطوب اور مطلع صاف رہنے کے ساتھ پارہ 38 تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی: ستمبر میں گرمی کا 9 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

محکمہ موسمیات کی کراچی میں آئندہ 3 روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیشگوئی

کراچی میں آئندہ 3روز کے دوران گرمی بڑھنے کا امکان

کراچی میں آج 15 تا 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہیں جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نمی کا تناسب 55 سے 85 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مون سون کا اختتام قبل از وقت ہونے کے سبب کراچی میں اکتوبر جیسی گرمی کا سامنا ہے جبکہ ایل نینو کے باعث اکتوبر کا موسم بھی معمول سے زیادہ گرم رہ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عام طور پر مون سون 30 ستمبر تک جاری رہتا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے