ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی تشکیل کے حوالے سے ہر سطح پر انتہائی مثبت اور موثر بحث و مباحثہ جاری ہے
وسائل اور حقوق پر اختیار کے معاملے پر ہزارہ کے عوام نے ایک بار پھر صوبہ ہزارہ کے قیام کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی تشکیل کے حوالے سے ہر سطح پر انتہائی مثبت اور موثر بحث و مباحثہ جاری ہے۔
ہزارہ ڈویژن کے عوام نے اپنے لیے الگ صوبے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ ہزارہ ہمارا بنیادی حق ہے اور یہ حق انتظامی بنیادوں پر ہے۔
شہریوں کے مطابق ہر علاقے کے لوگوں کا اپنے مقامی وسائل پر حق ہوتا ہے اور ہم بھی اپنے وسائل پر اپنا حق مانگتے ہیں، اس وقت پورے ملک میں نئے انتظامی یونٹس کا قیام ضروری ہے۔
ایک شہری کے مطابق ہمیں اپنے کاموں کے سلسلے میں پشاور جانا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔
