دونوں نے لیگو کے 11 ہزار 695 ٹکڑے صرف 4 گھنٹے 59 منٹ اور 51 سیکنڈ میں جوڑ کر یہ منفرد کارنامہ انجام دیا
کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے دو دوستوں ایتھینا لیونگ اور سیوی سوئفٹ نے لیگو کے 11 ہزار 695 ٹکڑوں پر مشتمل ورلڈ میپ مکمل کرکے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
دونوں نے 12 اپریل کو ہیورڈ کے برِک بائے برِک ٹوائز میں یہ چیلنج مکمل کیا۔ انہوں نے لیگو ورلڈ میپ کی تیاری کے لیے ایک ماہ تک مسلسل مشق کی تھی۔ یہ سیٹ دنیا میں تجارتی طور پر دستیاب سب سے بڑا 2 ڈی لیگو سیٹ بتایا جاتا ہے۔
View this post on Instagram
ایتھینا لیونگ نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ بچپن ہی سے لیگو نے انہیں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا موقع دیا۔
ان کے مطابق ایک سال قبل سیوی سے ملاقات کے بعد دونوں میں لیگو سمیت کئی مشترکہ دلچسپیوں کی وجہ سے دوستی ہوگئی۔
دونوں نے لیگو کے 11 ہزار 695 ٹکڑے صرف 4 گھنٹے 59 منٹ اور 51 سیکنڈ میں جوڑ کر یہ منفرد کارنامہ انجام دیا۔
