• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 10:08 شام
  • پاکستان

واقعہ پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ میں او جی ڈی سی ایل اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے میچ کے دوران پیش آیا

اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراؤنڈ میں پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو تماشائیوں نے گھیر لیا۔

تماشائیوں کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں داخل ہوگئی اور بابر اعظم کے ساتھ سیلفیاں لینے کی کوشش کرتی رہی۔ اس دوران بابر اعظم نے ایک مداح سے موبائل فون لے کر دور پھینک دیا۔

واقعہ پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ میں او جی ڈی سی ایل اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے میچ کے دوران پیش آیا۔

بابر اعظم ہجوم سے مشکل سے نکل کر پویلین پہنچے جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے واقعے کے پیش نظر گراؤنڈ میں سیکیورٹی مزید سخت کردی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے