اسلام آباد: وزیر مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف کے کیش لیس اکانومی کے ایجنڈے کے تحت پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بلال اظہر کیانی کی بل گیٹس فاؤنڈیشن کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں گلوبل پالیسی اینڈ ایڈووکیسی ڈویژن کی قائم مقام صدر ڈاکٹر کلپنا کوچہر اور دیگر اعلیٰ عہدیدار شامل تھے، اس دوران پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی، معاشی اصلاحات کے ایجنڈے اور کیش لیس اکانومی پر پیش رفت جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کیش لیس اکانومی کے ایجنڈے کے تحت پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھ کر 20 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جس سے جون 2026 تک کے لیے طے کردہ ہدف حاصل کرلیا ہے جب کہ اس تعداد میں مزید اضافہ کے ہدف کو بھی حکومت پورا کرے گی۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ راست کیو آر کے فروغ کے لیے حکومت کی ساڑھے 3 ارب روپے کی سبسڈی نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کا استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
• وزیراعظم کا کیش لیس معیشت سے متعلق کیےگئے اقدامات اور پیشرفت پراطمینان کا اظہار
انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی ڈاکومینٹیشن، مالیاتی نظام میں زیادہ سے زیادہ عوام کو شامل کرنے اور سرکاری ادائیگیوں کی شفافیت میں اضافے کے ساتھ کارکردگی بڑھانے کے لیے حکومتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں جن کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔
وفد نے حکومتی اصلاحاتی اقدامات کو سراہتے ہوئے گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے کیش لیس پاکستان اور وسیع تر معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت جاری رکھنے اور قرعہ اندازی کے ذریعے تعاون مزید بڑھانے کا یقین دلایا۔
پاک سعودیہ دفاعی تعاون جاری ہے، دفاعی معاہدے پر عملدرآمد کیلئے وقت درکار ہوگا: ترجمان دفتر خارجہ
پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ
قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لےکر جہازپورٹ قاسم پہنچ گیا
ایف بی آر کا تاجر برادری کو بڑا ریلیف، 83 ارب ریفنڈز، 43 ارب ری بیٹس ادائیگی کا اہم فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان نے سینئر افسران سے نوکریاں فروخت نہ کرنے کا حلف لے لیا
باقی چیزوں پر جی ایس ٹی 18 فیصد لیکن پیٹرولیم پر 30 فیصد لیوی ہے: مفتاح اسماعیل
بلوچستان کے اسکولوں کو ڈیسک مہیا کرنےکے اعلان پر 3 ماہ بعد بھی عملدرآمد نہ ہو سکا
میر رضا کے بائنانس اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی ٹریڈنگ کا انکشاف
بلوچستان: محکمہ صحت نے 26 لیڈی ڈاکٹرز کو ملازمت سے برطرف کردیا
پی ٹی آئی صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کے حق میں نہیں ہوگی، شفیع جان
کراچی: بھیم پورا جماعت خانےکے قریب گٹر میں کام کے دوران دم گھٹنے سے 2 خاکروب چل بسے
صدر مملکت آصف علی زرداری وطن واپس پہنچ گئے
تازہ ترین
• 2 منٹ پہلے وزیرِ اعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دیدی
وزیرِ اعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دیدی
• 5 منٹ پہلے پاکستان میں ڈیجیٹیل لین دین کرنیوالوں کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھ کر 20 لاکھ ہوگئی
• 44 منٹ پہلے پاک سعودیہ دفاعی تعاون جاری ہے، دفاعی معاہدے پر عملدرآمد کیلئے وقت درکار ہوگا: ترجمان دفتر خارجہ
• 1 گھنٹے پہلے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ
• 1 گھنٹے پہلے ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو متعارف، قیمت اور فیچرز جانیں
ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو متعارف، قیمت اور فیچرز جانیں
• 1 گھنٹے پہلے ایران کا ٹرمپ پر اکشے کمار کی میم کے ذریعے طنز
ایران کا ٹرمپ پر اکشے کمار کی میم کے ذریعے طنز
• 1 گھنٹے پہلے قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لےکر جہازپورٹ قاسم پہنچ گیا
• 1 گھنٹے پہلے بنوں: دوستی سے انکار پر ملزم نے 17سالہ نوجوان کو قتل کردیا
