اگست 2026 کو انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار دے دیا گیا ہے۔
یورپی موسمیاتی ادارے Copernicus کلائیمٹ چینج سروس (سی سی سی ایس) کے مطابق اگست میں عالمی سطح پر اوسط فضائی درجہ حرارت انسانی تاریخ کے کسی بھی مہینے کے مقابلے میں سب سے زیادہ ریکارڈ ہوا۔
اگست کے دوران اوسط درجہ حرارت 16.96 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو کہ 1991 سے 2020 کے درمیان ریکارڈ ہونے والے اوسط درجہ حرارت سے 0.85 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
اگست کے گرم ترین مہینہ بننے کی ایک بڑی وجہ سمندری درجہ حرارت میں اضافہ تھا جو کہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
ایل نینو موسمیاتی رجحان ہے جس میں بحرالکاہل کے وسطی اور مشرقی حصے کا پانی معمول سے زیادہ گرم ہو جاتا ہے، اس سے ہوا اور بادلوں کی گردش متاثر ہوتی ہے
درحقیقت جون سے اگست کے مہینے تاریخ کے گرم ترین موسم گرما کے ایام قرار دیے گئے ہیں۔
سی سی سی ایس کی رپورٹ کے مطابق انسانوں کے باعث درجہ حرارت میں ہونے والے اضافے اور ایل نینو کی شدت بڑھنے کے باعث اگست گرم ترین مہینہ رہا۔
خیال رہے کہ ایل نینو ایک ایسا موسمیاتی رجحان ہے جس کے نتیجے میں بحرالکاہل کے پانی کا بڑا حصہ معمول سے کہیں زیادہ گرم ہوجاتا ہے اور زمین کے مجموعی درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
اس کے مقابلے میں لانینا کے دوران بحر الکاہل کا درجہ حرارت کم ہوتا ہے۔
ان دونوں کا امتزاج دنیا بھر میں شدید گرم موسم کا باعث بنتا ہے جس کا سامنا آخری بار 2023 اور 2024 میں ہوا تھا۔
2023 میں جب ایل نینو کا آغاز ہوا تو اس کے بعد 13 ماہ تک ہر مہینہ تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار پایا تھا اور اب ممکنہ طور اگست 2026 سے ایک بار پھر اس کا آغاز ہونے والا ہے۔
سی سی سی ایس کے تخمینے کے مطابق مغربی یورپ میں اس سال کا موسم گرما سب سے زیادہ گرم رہا جبکہ امریکی ادارے National Oceanic and Atmospheric Administration نے بھی رواں سال کے سیزن کو امریکا کا گرم ترین موسم گرما قرار دیا۔
سی سی سی ایس کے مطابق یہ حقیقت بھی غیر معمولی ہے کہ اگست کے درجہ حرارت نے جولائی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ایسا کبھی نہیں ہوتا کہ اگست جولائی کے مقابلے میں زیادہ گرم ہو، عام طور پر جولائی ہر سال کا گرم ترین مہینہ ہوتا ہے۔
سی سی سی ایس کے ماہرین نے بتایا کہ ہم تباہ کن موسمیاتی اثرات کا مشاہدہ دنیا بھر میں کر رہے ہیں اور ہر جگہ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسم کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور طویل المعیاد بنیادوں پر یہ شدت برقرار رہے گی۔
اگست میں عالمی اوسط درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.65 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا اور یہ نومبر 2025 کے بعد پہلا مہینہ تھا جب عالمی اوسط درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہا۔
خیال رہے کہ 2015 کے پیرس معاہدے میں طے کیا گیا تھا کہ عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز نہیں کرنے دیا جائے گا۔
گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ طویل المعیاد بنیادوں پر درجہ حرارت کو کنٹرول میں رکھنے کا ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا کیونکہ درجہ حرارت میں اضافہ کرنے والی گیسوں کی اخراج میں کمی نہیں آسکی ہے۔
ایران نے امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئے چین سے بارٹر تجارت شروع کردی
ایران کا ٹرمپ پر اکشے کمار کی میم کے ذریعے طنز
بھارت: چلتی اسکول وین سے گر کر تیسری جماعت کا طالب علم ہلاک
یمن کے وزیر دفاع کے قافلے پر حملہ، یرغمال بنائے جانے کا دعویٰ
صدر ٹرمپ کا مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی پر امریکی شہریوں کیلئے انعام کا اعلان
امریکا حقیقی معنوں میں امن چاہتا ہے تو خطے میں عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرے: ایران نے واضح کردیا
برطانوی بادشاہ چارلس نے شہزادہ ہیری کے ارمان کیسے ٹھنڈے کیے؟
عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے پچھلے 20 برسوں میں پہلی مرتبہ سلامتی کونسل سے ایران کی شکایت لگا دی
شمالی کوریا نے یورینیئم افزودگی میں اضافےکیلئے نئی تنصیب تعمیرکرلی، عالمی جوہری توانائی ایجنسی
’اپنے اتحادی حوثیوں کو لگام دو‘، پاکستان کا سعودی عرب کیجانب سے ایران کو پیغام: خبر ایجنسی
نیٹو روس کے ساتھ طویل جنگی محاذ آرائی کی تیاری کر رہا ہے، روسی وزارت خارجہ
امریکی حکام کا مشرق وسطیٰ میں فوجی موجودگی میں کمی اور تنصیبات زیرِ زمین منتقل کرنے پر غور: رپورٹ
تازہ ترین
• 9 منٹ پہلے موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر، اگست 2026 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار
• 23 منٹ پہلے این سی سی آئی اے نے امام الحق اور محمد رضوان کو طلب کرلیا
این سی سی آئی اے نے امام الحق اور محمد رضوان کو طلب کرلیا
• 52 منٹ پہلے میر رضا قتل کیس: ضیا لنجار نے جوڈیشل کمیشن میں پیش ہوکر غیر مشروط معافی مانگ لی
میر رضا قتل کیس: ضیا لنجار نے جوڈیشل کمیشن میں پیش ہوکر غیر مشروط معافی مانگ لی
• 1 گھنٹے پہلے فیفا آسیان کپ کے ڈراز کا اعلان، پاکستان فٹبال ٹیم ڈویژن ون کے گروپ بی میں شامل
فیفا آسیان کپ کے ڈراز کا اعلان، پاکستان فٹبال ٹیم ڈویژن ون کے گروپ بی میں شامل
• 1 گھنٹے پہلے ایران نے امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئے چین سے بارٹر تجارت شروع کردی
• 1 گھنٹے پہلے نئے ماڈلز کے ساتھ ایپل نے پرانے آئی فونز کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا
نئے ماڈلز کے ساتھ ایپل نے پرانے آئی فونز کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا
• 1 گھنٹے پہلے وزیرِ اعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دیدی
وزیرِ اعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دیدی
• 1 گھنٹے پہلے پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنیوالوں کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھ کر 20 لاکھ ہوگئی
