جنگ ستمبر میں پاک فوج بھارتی فوج کو ہر محاذ پر بدترین شکست سے دوچار کررہی تھی
ستمبر 1965ء کی جنگ کے دسویں روز پاکستانی افواج نے شدید جوابی حملہ کرکے بھارتی فوج کو قصور سیکٹر سے پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔
پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں جموں سے سیالکوٹ کی طرف پیش قدمی کی کوشش کرنے والی بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ پاک فضائیہ کے ہاتھوں دوارکا اور جام نگر کے نیول اور ایئربیس کی تباہی پر بھارتی بحریہ اپنی فضائیہ کی شکست پر شدید برہم تھی۔
پاکستانی فوج نے لاہور سیکٹر کے قریب چھوٹے ہتھیاروں سے فائر کرکے بھارت کے 2 جنگی طیارے مار گرائے۔ سیالکوٹ کے محاذ پر بھارتی فوج کے مزید 7 سینچورین ٹینک تباہ کردیے گئے، جس کے بعد سیکٹر میں تباہ شدہ بھارتی ٹینکوں کی تعداد 42 ہوگئی۔
مجاہدین نے دراس سیکٹر میں مرال آباد کے مقام پر بھارتی فوج کے مضبوط ٹھکانے تباہ کردیے۔ پاک بحریہ کی برتری نے بحیرہ عرب میں بھارتی بحریہ کو اپنی سرگرمیاں روکنے پر مجبور کردیا۔ پاکستانی لڑاکا طیاروں نے بھارتی فوج کی مدد کو آنے والے طیارے کو لاہور کی فضاؤں میں ہی مار گرایا۔
جنگ ستمبر میں پاک فوج بھارتی فوج کو ہر محاذ پر بدترین شکست سے دوچار کررہی تھی۔
