• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 10:49 صبح
  • پاکستان

آر ایس ایس سربراہ بھاگوت کے برطانیہ کے دورے پر مظاہرین نے پارلیمنٹ کے قریب بھر پور احتجاج کیا

اقلیت مخالف نظریات کے حامل مودی اور انتہاپسند ہندو تنظیم آرایس ایس کوعالمی سطح پر مسلسل ہزیمت کا سامنا ہے.

بھارتی جریدہ مکتوب میڈیا کے مطابق موہن بھاگوت کے متنازعہ دورۂ لندن پر سماجی کارکنوں نے بھارتی اقلیتوں کے حقوق کے دفاع میں شدید احتجاج کیا.

برطانوی جریدہ دی انڈیپینڈینٹ کے مطابق آر ایس ایس سربراہ بھاگوت کے برطانیہ کے دورے پر مظاہرین نے پارلیمنٹ کے قریب بھر پور احتجاج کیا.

بھارتی جریدہ اسکرول ان کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرین نے واضح طور پر آرایس ایس کے ہندو انتہا پسند نظریے کو مسترد کر دیا.

مظاہرین نے ہندو قوم پرست تنظیم کے نظریے پر برطانوی حکومت کی خاموشی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا.

مظاہرین نے گجرات میں 2002 کے قتلِ عام کو فراموش نہ کرنے اور فاشزم کیخلاف متحد ہونے کا مطالبہ کیا. اس سے قبل امریکی کمیشن نے بھی آرایس ایس سربراہ کا ویزا منسوخ کر کے امریکہ داخلے پر پابندی پر زور دیا تھا.

کینیڈین ارکانِ پارلیمنٹ نے بھی کینیڈا میں ہندوتوا تنظیم کے سربراہ کی موجودگی کو سماجی بدامنی کا باعث قرار دیا.

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے