• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 11:38 صبح
  • پاکستان

رواں سال مصدقہ کیسز میں سے 14 کا تعلق کراچی سے ہے، محکمہ صحت

شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے 45 سالہ رہائشی میں ایم پاکس کی تصدیق ہوگئی۔

اسپتال حکام کے مطابق متاثرہ شخص کو گزشتہ روز سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال لایا گیا تھا۔ مریض کے جسم پر دانے ظاہر ہونے پر ایم پاکس کا ٹیسٹ کرایا گیا، جس کے بعد پی سی آر ٹیسٹ میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔

حکام نے بتایا کہ متاثرہ مریض سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں ایم پاکس کے 42 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جبکہ سندھ میں رپورٹ ہونے والے 42 کیسز میں سے 14 کا تعلق کراچی سے ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے