• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 1:38 شام
  • Australia

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

سپر ماڈل اور اداکارہ جیا علی کا اپنے کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والے ایک پرانے اور مشہور اسکینڈل پر بیان سامنے آ گیا۔

90 کی دہائی اور 2000 کی ابتداء کی سپر ماڈل اور اداکارہ جیا علی نے اپنے کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والے ایک پرانے اور مشہور اسکینڈل پر ایک پوڈ کاسٹ میں کھل کر بات کی ہے۔

اپنے کیریئر کے ابتدائی ایام کو یاد کرتے ہوئے جیا علی نے بتایا کہ انہوں نے 18 سال کی عمر میں معروف بیوٹیشن مسرت مصباح کے سیلون میں کام کیا تھا، جہاں سے انہیں مبینہ طور پر نکال دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس وقت یہ افواہیں گردش کرتی رہی تھیں کہ جیا علی کا مسرت مصباح کے اس وقت کے شوہر کے ساتھ افیئر تھا، جس کی وجہ سے اس جوڑے کی طلاق ہوئی اور مسرت مصباح نے انہیں اپنے سیلون سے فارغ کر دیا۔ اس واقعے کے بعد جیا نے ماڈلنگ اور اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور شاندار کامیابی حاصل کی۔

والدہ کے انتقال کا ایسا صدمہ لگا کے لاہور کے بجائے کراچی چلی گئی، جیا علی

پوڈ کاسٹ میں اس اسکینڈل پر بات کرتے ہوئے جیا علی نے انکشاف کیا کہ وہ اس وقت صرف اٹھارہ سال کی تھیں اور وہ شادی مسرت مصباح کی دوسری شادی تھی جو ‘عامر’ نامی شخص سے ہوئی تھی، جو ان کے لیے بھائی کی طرح تھے۔

انہوں نے بتایا کہ چونکہ مسرت مصباح کی ازدواجی زندگی پہلے ہی بحران کا شکار تھی، اس لیے انہوں نے جیا کو کچھ چیزوں سے روکنے کی کوشش کی تھی، لیکن نادانی اور کم عمری کی وجہ سے وہ ان باریکیوں کو سمجھ نہیں پائیں تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ بعد میں عامر اور مسرت میں طلاق ہو گئی اور ایک نوجوان ماڈل ہونے کی ناطے ان کا نام اس شوہر کے ساتھ جوڑ کر اسکینڈل بنا دیا گیا، یہاں تک کہ انہیں کئی جگہوں پر کام کرنے سے بھی روکا گیا، لیکن اس کے باوجود وہ ایک کامیاب ماڈل بننے میں کامیاب رہیں۔

اداکارہ کے اس بیان پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ جہاں کچھ سوشل میڈیا صارفین ان پر تنقید کر رہے ہیں، وہیں مسرت مصباح کے مداح بھی اپنے ردعمل میں مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں، اور یہ پرانا تنازع ایک بار پھر سوشل میڈیا کی زینت بن گیا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے