سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل
دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا
’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)
ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار اکشے کمار نے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ کا انکشاف کیا ہے، انہوں نے کہا کہ میرے گھر کے ایک ملازم نے اسٹار سے متاثر ہو کر غلطی سے پانی کے 4 گلاس ان کے کُرتے پر گرا دیے تھے۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اکشے کمار نے یہ واقعہ کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 18 میں سنایا جہاں وہ اداکار سیف علی خان اور ہدایتکار پریا درشن کے ہمراہ اپنی فلم کی تشہیر کے لیے پہنچے تھے۔
اکشے کمار نے بتایا کہ ماضی میں جب میں ممبئی کے علاقے لوکھنڈوالا میں رہتا تھا تو امیتابھ بچن میرے گھر آئے تھے۔
اداکار نے بتایا کہ میرا ایک ملازم امیتابھ بچن کا بہت بڑا مداح تھا اور وہ ان کے سامنے آ کر اس قدر گھبرا گیا کہ پانی کا گلاس پکڑتے ہوئے اسے کچھ دکھائی ہی نہیں دیا۔
اکشے نے بتایا کہ پانی کے 3 یا 4 گلاس رکھے ہوئے تھے، لیکن ملازم نے گھبراہٹ میں تمام گلاس امیتابھ کے کپڑوں پر گرادیئے تھے۔
راہول رائے کا پیسے کمانے کے لیے شادیوں میں ڈانس کرنے کا انکشاف
اُنہوں نے کہا کہ اس وقت میں سوچنے لگا تھا کہ اب کیا ہو گا، واقعہ سن کر امیتابھ سمیت شو میں موجود تمام افراد بے اختیار قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔
