سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل
دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا
’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)
تہران: امریکی فوج کی ایرانی آئل ٹینکرز، بحری جہازوں کیخلاف کارروائیوں کے ردعمل میں پاسداران انقلاب کی ایرواسپیس فورس نے ”یا حیدرِ کرار“ کے نام سے جوابی کارروائی کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ طاقتور بیلسٹک میزائلوں سے ڈی ڈی جی 119 اور ڈی ڈی جی 53 جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں مذکورہ امریکی جنگی جہازوں کو شدید نقصان پہنچا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن کو کسی بھی غلط فہمی یا غلط اندازے سے خبردار کرتے ہیں، آبنائے ہرمز میں پاسداران انقلاب کی طاقت نے وائٹ ہاؤس کے حکمرانوں کو بوکھلاہٹ میں مبتلا کردیا ہے۔
شکست خوردہ امریکی فوج نے متعددایرانی تجارتی اورتیل بردارجہازوں پر حملہ کیا تھا، جوابی کارروائی میں بیلسٹک میزائلوں کی بوچھاڑ سے ایف 16، ایف 35 اور ایف 15 طیاروں کے شیلٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی حملے میں حفاظتی، مرمت اور تیاری کے ہینگرز کو بھی نشانہ بنایا گیا، آبنائے ہرمز میں دشمن کو فوری اور فیصلہ کن جواب دیا گیا۔
اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا تھا کہ 8 ستمبر کو امریکی افواج نے خام تیل لے جانے والے پانچ ایرانی جہازوں کو تباہ کردیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا تھا کہ کارروائی پاسداران کی جانب سے 2 روز کے دوران بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے امریکی بحریہ کے ایک جنگی جہاز کو دو بار نشانہ بنانے کے بعد عمل میں لائی گئی۔
ایران نے امریکی بحری جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا تو کارروائی کریں گے: مارکوروبیو
سینٹ کام کے مطابق امریکی جنگی جہاز ایرانی حملوں کی کوششوں سے کامیابی کے ساتھ بچ نکلنے میں کامیاب رہا، ایرانی حملوں میں کسی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔
