• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 12:50 شام
  • Australia

وکیل نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نوٹس کے ساتھ ان الزامات کے حق میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔

معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی سابقہ اہلیہ ایمان اسد کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھیج دیا جس پر ایمان کے وکیل کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

ایمان اسد کے وکیل نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ رجب بٹ کی جانب سے ان کی مؤکلہ کو ایک مرتبہ پھر قانونی نوٹس موصول ہوا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایمان کی جانب سے شیئر کیے جانے والے کمنٹس، ریلز اور ویڈیوز رجب بٹ کو بدنام کرنے کیلئے ہیں۔

View this post on Instagram

ان کے مطابق قانونی نوٹس کا جواب جمع کروا دیا گیا ہے اور رجب بٹ سے اپنے الزامات کے حق میں شواہد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایمان اسد کے وکیل نے مزید الزام عائد کیا کہ مذکورہ قانونی نوٹس کا مقصد ان کی مؤکلہ کو ہراساں کرنا ہے۔

واضح رہے کہ رجب بٹ اور ایمان اسد کی علیحدگی کے بعد دونوں سے متعلق معاملات مسلسل سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں، جبکہ تازہ قانونی نوٹس نے اس تنازع کو ایک بار پھر توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے