• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 12:58 شام
  • Australia

طالبان مخالف مسلح مزاحمت کا پھیلاؤ رجیم کی کمزور گرفت اور بڑھتی عوامی بے چینی کی واضح علامت ہے، ماہرین

افغانستان میں غیرقانونی افغان طالبان رجیم کے خلاف مسلح عوامی مزاحمت میں مزید شدت آ گئی۔

افغانستان پرقابض افغان طالبان رجیم کو مختلف علاقوں میں عوامی سطح پر شدید مسلح مزاحمت کا سامنا ہے۔ مسلح گروہوں کے حملوں اوراندرونی اختلافات نے طالبان رجیم کے افغانستان پرکنٹرول کے دعوؤں کوبے نقاب کردیا ہے۔

افغان میڈیا آماج نیوز کے مطابق بدخشان میں افغانستان فریڈم فرنٹ اورافغان طالبان کے درمیان جھڑپوں میں4 طالبان اہلکار ہلاک اور7 زخمی ہوئے۔

طالبان مخالف اتحاد نیشنل ریزسٹنس فرنٹ افغانستان کےمطابق بدخشاں کے ضلع راغ کوہستان میں مزاحمتی کارروائی کے دوران افغان طالبان کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ 6زخمی ہوئے۔

این آر ایف کے مطابق جنگجووں کے حملے میں افغان طالبان کوبھاری مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا جبکہ کارروائیوں میں عام شہری محفوظ رہے ۔ افغان طالبان کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کے لیے ملک بھر میں ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رہیں گی ۔

ماہرین کا کہناہے کہ بدخشاں،ہرات، تخاراوردیگرافغان صوبوں میں سرگرم مسلح تحریکیں جلد طالبان رجیم کے خاتمے کا باعث بنتی دکھائی دے رہی ہیں۔ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت کا پھیلاؤ رجیم کی کمزور ہوتی گرفت اور بڑھتی عوامی بے چینی کی واضح علامت ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے