سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل
دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا
’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)
کولمبیا: امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے امریکی بحری جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا تو اسے آئل ٹینکرز سے محروم ہونا پڑے گا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے کولمبیا کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران مسلسل امریکی بحری جہازوں کونشانہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ایران جب بھی ایسا کرے گا یا کوشش کرے گا، وہ اپنا ایک آئل ٹینکر کھودے گا۔
واضح رہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کو امریکی افواج نے خام تیل لے جانے والے پانچ ایرانی جہازوں کو تباہ کردیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ کارروائی پاسداران کی جانب سے 2 روز کے دوران بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے امریکی بحریہ کے ایک جنگی جہاز کو دو بار نشانہ بنانے کے بعد عمل میں لائی گئی۔
امریکا نے خام تیل لے جانے والے پانچ ایرانی جہاز تباہ کردیے، سینٹ کام
سینٹ کام کے مطابق امریکی جنگی جہاز ایرانی حملوں کی کوششوں سے کامیابی کے ساتھ بچ نکلنے میں کامیاب رہا، ایرانی حملوں میں کسی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔
