• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 1:43 شام
  • Australia

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس میں جائے وقوعہ سے ملنے والے پستول کا خول سکیورٹی گارڈکے پستول سے میچ نہیں ہوا۔

میر رضا کیس میں ایک اہم فارنزک رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والا 30بور کا خول پستول نمبرLA-1197 کے 2 ٹیسٹ خولوں سے میچ نہیں ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرائم خول اور ٹیسٹ خولوں کے اسٹرائیکر پن اور بریچ فیس کے نشانات مختلف ہیں، یہ رپورٹ تھانہ فیروزآباد کے مقدمہ نمبر 795/2026 سے متعلق ہے، جس میں اغوا، قتل اور شواہد مٹانے کی دفعات شامل ہیں۔

میر رضا کی فیملی کے وکیل جبران ناصر کی گفتگو

دوسری جانب میر رضا کی فیملی کے وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ ایک نہایت اہم حقیقت جسے پولیس نے 10 اگست سے چھپائے رکھا تاکہ خودکشی کے بیانیے کو مضبوط اور برقرار رکھا جاسکے یہ ہے کہ جس مقام سے میر رضا کی لاش ملی تھی وہاں سے 9 دن بعد ملنے والا گولی کا خول اس پستول کے ان خالی خولوں سے مطابقت نہیں رکھتا جو پولیس کے ریکارڈ میں موجود ہیں اور جس پستول کو میر رضا نے وافلکس (Wafflix) سے باہر نکالا تھا۔

جبران ناصر کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق جب یہ پستول سکیورٹی کمپنی برائٹ سکیورٹی کو جاری کیا گیا تھا تو اس وقت اس پستول سے فائر کیے گئے دو خالی خول پولیس کے پاس بطور ریکارڈ جمع کرائے گئے تھے، انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ پولیس کو اس رپورٹ کا علم تھا مگر اس پیشرفت کو چھپایا گیا، پولیس نے یہ حقیقت سندھ ہائی کورٹ کے سامنے بھی ظاہر نہیں کی۔

• میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت

• میر رضا قتل کیس: تفتیشی افسر نے مزید اہم دستاویزات جوڈیشل کمیشن کے پاس جمع کرادیں

• پنجاب فارنزک لیب بھی میر رضا کا آئی فون نہ کھول سکی، ثبوت ملنے کی امید دم توڑ گئی

وکیل جبران ناصر کے مطابق اس سے بھی زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ جس جگہ سے میر رضا کی لاش ملی تھی اسے اس بہانے سے جلا دیا گیا کہ اس عمل سے گولی کا خول تلاش کرنے میں مدد ملے گی، جب 6 اگست کو گولی کا خول ملا تو 4 مختلف تھانوں کے چار ایس ایچ اوز وہاں موجود تھے، اس کے باوجود جائے وقوعہ میں مبینہ طور پر ردوبدل کیا گیا اور خودکشی کے الزام کو آگے بڑھانے کے لیے ایک جعلی گولی کا خول وہاں رکھ دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے ہی میر رضا کے اہل خانہ پولیس کے طرز عمل پر سوالات اٹھا رہے ہیں اور پہلے دن سے ہی سندھ حکومت ان پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی مزاحمت کر رہی ہے، حکومت نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے سے انکار کیا اور خاندان کو مجبور کیا کہ وہ تفتیش کے لیے اسی پولیس پر اعتماد کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح تفتیش جاری ہے اسی طرح پولیس کی کارروائی بھی ایک مذاق اور ڈھونگ بنتی جا رہی ہے کیونکہ میر رضا کے قاتلوں کو بچانے کی کوشش میں پولیس کی تفتیش اپنی ساکھ کھوتی جا رہی ہے۔

ٹھٹہ میں ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

برآمدات پر مبنی معاشی ترقی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم

صدر آصف زرداری کی برطانیہ سے آج پاکستان روانگی مؤخر، نیا شیڈول کل جاری کیے جانے کا امکان

یمن سے سعودی عرب پر ہونیوالے حملوں سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ آپریشنل ہوگا: خواجہ آصف

صوبوں کے معاملے پر بزنس فورمز کے بجائے قومی اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے: بلاول بھٹو

پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں میں بھی کام ہونا چاہیے، محنت کریں گے تو کام نظر آئے گا: مریم نواز

مظلوم کیلئے آواز اٹھانے پر جامعہ کراچی کے پروفیسر پر مسلح افراد کا تشدد، پولیس نے 3 افراد کو حراست میں لے لیا

وزیراعظم کی سعودیہ میں حوثیوں کے حملے کی مذمت، مملکت کی سلامتی کیلئے مستقل حمایت کا اعادہ

وزیر تعلیم سندھ نے اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان کردیا

مصطفیٰ کمال نے پمز میں 10فیصد مریضوں سےفیس لیے جانے کا نوٹس لے لیا

آگ لگتی ہے یا لگائی جاتی ہے، اب یہ الزام نہ لگ جائے کہ ریکارڈ جل گیا: میئر کراچی

تازہ ترین

• 59 سیکنڈ پہلے میر رضا کیس: جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈکے پستول سے میچ نہیں ہوا: فارنزک رپورٹ

• 32 منٹ پہلے پاکستان کو ایل این جی کی خریداری کیلئے ٹینڈر پر کوئی بولی نہیں آئی

پاکستان کو ایل این جی کی خریداری کیلئے ٹینڈر پر کوئی بولی نہیں آئی

• 34 منٹ پہلے برآمدات پر مبنی معاشی ترقی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم

• 49 منٹ پہلے ٹھٹہ میں ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

• 59 منٹ پہلے کراچی: اورنگی ٹاؤن میں عوام کے تشدد سے ڈاکو ہلاک

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں عوام کے تشدد سے ڈاکو ہلاک

• 1 گھنٹے پہلے نئے صوبے یا نئے انتظامی یونٹس

نئے صوبے یا نئے انتظامی یونٹس

• 3 گھنٹے پہلے امریکا ایران کشیدگی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

امریکا ایران کشیدگی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

• 5 گھنٹے پہلے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی: آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں اضافے کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی: آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں اضافے کا اعلان

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے